کرم میں امن معاہدے کی پاسداری کیلئے دستخط کرنے والوں کا جرگہ بلانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز

پشاور(آئی پی ایس )حکومت خیبرپختونخوا نے کرم میں امن کو خراب کرنے والے تمام عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے سمیت دیگر اہم فیصلے کیے ہیں۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت کرم کے معاملے پر اہم اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری، آئی جی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں کرم کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا اوراہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آج سے کرم میں غیر قانونی بنکرز کو مسمار کرنے کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے، اور اس مہینے کے آخر تک کرم کے لیے ضروری اشیا پر مشتمل گاڑیوں کے چار قافلے بھیجے جائیں گے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرم امن معاہدے کے دستخط کنندگان جرگہ بلایا جائے گا اور جرگے میں معاہدے پر عملدرآمد کے سلسلے میں دستخط کنندگان کی ذمہ داریوں کو اجاگر کیا جائے گا۔اجلاس نے فیصلہ کیا کہ کرم میں دیہات کی سطح پر قائم کمیٹیوں کو فعال کیا جائے، اورکرم کو اسلحہ سے پاک کرنے کے لیے دونوں فریق طریقہ کار وضع کرکے جلد از جلد حکومت کو دیں گے۔
وزیراعلی کے پی کے زیرصدارت اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ بگن کے متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی ان کی حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون سے مشروط ہوگی۔ایک اہم فیصلہ یہ کیا گیا کہ دونوں اطراف کے دہشتگردوں اور عسکریت پسندوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اور ایف آئی آرز میں نامزد ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا اوراس سارے عمل میں سول انتظامیہ اور پولیس کو لیڈ رول دیا جائے گا جبکہ دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے سول انتظامیہ کو سپورٹ فراہم کریں گے۔
اجلاس میں کرم روڈ کی سکیورٹی کے لیے خصوصی دستے تعینات کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، پولیس اس سلسلے میں عارضی اور مستقل بھرتیوں کے لیے لائحہ عمل کو حتمی شکل دے گی، علاوہ ازیں متاثرہ بگن بازار کی بحالی اور تزئین و آرائش کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی سطح پر بیرسٹر سیف کی سربراہی میں قائم مانیٹرنگ کمیٹی کو مزید فعال بنایا جائے گا، جبکہ کرم میں امن کی بحالی کے عمل میں سیاسی قیادت اور منتخب عوامی نمائندوں کو کھل کر سامنے آنا ہوگا۔
علاقے میں بنکرز کے انہدام اور عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے لوگوں کے لئے انتظامات کی نگرانی کے لئے باقاعدگی سے دورے کئے جائیں گے اور علاقے میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی، جبکہ علاقے میں امن کو خراب کرنے والے تمام عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرم کے معاملے پرمیڈیا کے لیے ایک یکساں بیانیہ دیا جائے گا، اور کرم کے معاملے پر منفی پراپیگنڈے کا موثر اور بروقت جواب دیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

عمران خان کے دستخط شدہ بیٹ کی نیلامی کیلئے 10 کروڑ کی پیشکش، خاتون کارکن کا بیچنے سے انکار

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی ٹی آئی کی کارکن خاتون نے انکشاف کیاہے کہ انہیں عمران خان نے بیٹ پر اپنے دستخط کر کے دیئے تھے جس کی نیلامی کیلئے 5 اور 10 کروڑ روپے کی آفرز کی گئیں ہیں لیکن اسے بیچنے کا دل نہیں کرتا، یہ ہمارا عمران خان سے پیار ہے ۔

سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی ویڈوی وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ پی ٹی آئی کی خاتون رہنما خدیجہ شاہ اور سلمان اکرم راجہ کے پاس آتی ہے اور ان کے آگے ایک بیٹ دستخط کیلئے کرتی ہے لیکن جب وہ بیٹ کو دیکھتے ہیں تو اس پر عمران خان کے دستخط موجود ہوتے ہیں۔

پارٹی کے لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں، شاہ محمود قریشی کے لیڈ کرنے کی بات غلط ہے، سلمان اکرم راجہ 

عمران خان کے دستخط دیکھ کر سلمان اکرم راجہ کہتے ہیں کہ اس پر کسی اور کے دستخط نہ لو جبکہ خدیجہ شاہ کہتی ہیں کہ اسے خراب نہ کرو اس پر بانی کے دستخط موجود ہیں ، اس دوران ایک شخص ویڈیو بنا رہاہے اور خاتون سے پوچھتا ہے کہ اس پر عمران خان نے دستخط کب کیئے تھے ؟ خاتون جواب دیتی ہے کہ عمران خان جب لاہور سے ریلی لے کر چلے تھے اور 9 مارچ کو وزیرآباد میں انہیں ٹانگ پر گولی لگی تھی تو اس بیٹ پر انہوں نے اس ریلی سے دو روز قبل دستخط کیئے تھے ، جس پر ویڈیو بنانے والا شخص کہتاہے کہ آپ تو اس کی نیلامی بھی کر سکتی ہیں، خاتون جواب دیتی ہے کہ یہ ہمارا پیار ہے ، میرا دل نہیں مانتا اسے نیلام کرنے کیلئے ، نیلامی کیلئے لوگوں نے 5 اور 10 کروڑ تک کی آفرز کی ہوئی ہیں لیکن میں اسے کسی کو نہیں دینا چاہتی ۔

خواتین کے بانجھ پن اور نان نفقہ سے متعلق سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ جاری کر دیا

گولی لگنے سے دو دن پہلے خان صاحب نے اس بیٹ پر دستخط کیا تھا، ابھی تک 5 سے 10 کروڑ روپے تک آفرز آئے ہیں
لیکن اس بیٹ کو بیچنے کا دل نہیں کر رہا

ایک غریب خاتون کارکن کی گفتگو ❤️ pic.twitter.com/MjRThBVze7

— Faisal Khan (@KaliwalYam) July 23, 2025

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، محسن نقوی
  • ( 9 مئی مقدمات)ضمانت منسوخ ، عمران خان کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی کا 5اگست کو ہونیوالے احتجاج سے قبل تیاریاں تیز کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب اسمبلی کا اجلاس، سیلاب میں شہید ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی
  • علیمہ خان کا عمران خان سے پاور آف اٹارنی پر دستخط کی اجازت کیلئے عدالت سے رجوع
  • لاہور: پنجاب حکومت کا اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام، معیار تعلیم بلند کرنے کا فیصلہ
  • اپوزیشن اتحاد نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے: محمود خان اچکزئی
  • عمران خان کے دستخط شدہ بیٹ کی نیلامی کیلئے 10 کروڑ کی پیشکش، خاتون کارکن کا بیچنے سے انکار
  • جرگہ کا فیصلہ یا پھر دل کا ۔۔؟
  • اسلام آباد میں داخلے کیلئے ایم ٹیگ لازمی قرار; ڈیجیٹل پارکنگ اور کیش لیس سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ