ماتلی: ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
ماتلی (نمائندہ جسارت) 4 دسمبر کو سینئر صحافی بابو نظیر احمد کمبوہ کے صاحب زادے واحد کبموہ اور دوسرے بیٹے کو زخمی کرنے کے واقعے میں ملوث کالعدم لسانی تنظیم کے ملزمان کا پولیس نے مقامی عدالت سے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ لے لیا۔ ایس پی بدین نے ڈی ایس پی آفس میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سکولوں میں بچوں کے موبائل استعمال پر پابندی کی قرارداد منظور
پنجاب اسمبلی میں تمام پرائیویٹ اور پبلک اسکولز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کر لی گئی ۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد حکومتی رکن راحیلہ خادم حسین نے ایوان میں پیش کی، جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے۔
قرارداد میں لکھا گیا کہ موجودہ دور میں موبائل اورسوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔
قرارداد میں لکھا گیا کہ پہلے قدم کے طور پر یہ ایوان یہ تجویز کرتا ہے کہ تمام پرائیویٹ اور پبلک سکولز میں طلباء کےموبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور پھر سوشل میڈیا اکائونٹس سے متعلق بھی قانون سازی کی جائے۔