شرجیل میمن---فائل فوٹو

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں21 لاکھ گھر سیلاب متاثرین کے لیے بن رہے ہیں۔

کراچی پریس کلب میں بات کرتے ہوئے سینئر انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہر مسئلےکا حل مذاکرات میں ہے، پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ مذاکرات ہونے چاہئیں، 9 مئی کو ریڈیو پاکستان اور جی ایچ کیو پر حملہ ہوا تھا، پی ٹی آئی رہنما اور اُن کے بانی کو وارداتوں کا حساب دینا ہو گا، بانیٔ پی ٹی آئی کو سزا ہوئی، کوئی احتجاج کے لیے سڑک پر نہیں آیا، خیبر پختون خوا میں ان کی اپنی حکومت ہے، جہاں ایک بندہ احتجاج کے لیے نہیں نکلا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ دنیا کی تاریخ میں گھروں کی تعمیر کا سب سے بڑا منصوبہ سندھ میں موجود ہے، سند ھ میں 21  لاکھ گھر سیلاب متاثرین کے بن رہے ہیں، معاشرے میں بہتری کے لیے اقدام کرنے چاہیے، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کا ویژن ترقی ہے۔

شرجیل میمن کی کراچی ریڈ لائن بی آر ٹی کے کام میں تیزی لانے کی ہدایت

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کراچی ریڈ لائن بی آر ٹی میں حائل رکاوٹوں کو جلد از جلد ختم کرنے اور کام میں تیزی لانے کی ہدایت کر دی۔

انہوں نے بتایا کہ پیپلز بسوں میں یومیہ 1 لاکھ مسافر سفر کرتے ہیں، حکومت پیپلز بس کے مسافروں کو یومیہ 50 روپے تک سبسڈی دیتی ہے، ریڈ لائن بی آر ٹی میں مختلف ایشو ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ تمام یوٹیلیٹی ایشوز کو حل کریں۔

سندھ کے سینئر وزیر کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کا ٹھوس واضح مؤقف کینالز سے متعلق آ چکا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ تھر کول انرجی جیسا کام پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوا، نوازشریف دور میں محترمہ بینظیر بھٹو کا تھر کول منصوبہ روک دیا گیا تھا، صدر زرداری دور میں تھرکول انرجی منصوبہ بحال ہوا، تھر  کے مقامی کوئلے سے بجلی سستی بن رہی ہے۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ الیکٹرک بسیں پیپلز پارٹی حکومت لا رہی ہے، ای وی ٹیکسی پر روزانہ میٹنگ ہو رہی ہیں، چاہ رہا ہوں کہ پنک اور ای وی ٹیکسی جلد شروع ہو جائے، پنک اسکوٹی بھی شروع کرنے جا رہے ہیں، پنک اسکوٹی کے ذریعے خواتین کو بااختیار کرنا ہے، چند دن میں پنک اسکوٹی سے متعلق پالیسی بن جائے گی۔

شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ روڈ نیٹ ورک پر تیزی سےکام ہو رہا ہے، شاہراہِ بھٹو ایکسپریس وے رواں سال دسمبر تک 39 کلو میٹر تک مکمل ہو جائے گا، اس پر مسافروں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: شرجیل میمن نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

سندھ میں 21 لاکھ گھر بنانے کا منصوبہ دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے: شرجیل میمن

---فائل فوٹو 

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھر کا منصوبہ دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔

ٹنڈوجام میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو نے سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے پکے مکانات بنانے کو کہا، ورلڈ بینک سمیت دیگر اداروں سے متاثرین کے لیے مکانات بنانے کے لیے بات کی، حکومتِ سندھ نے 2022ء کے سیلاب متاثرین کو مفت گھر بنا کر دیے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں پیپلز پارٹی نے جو کام کیا پاکستان میں کسی نے نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے مفت سولر سسٹم اور سیلاب متاثرین کو پینے کا صاف پانی بھی فراہم کریں گے، این آئی سی وی ڈی میں ہر شہری کے لیے مفت علاج کی سہولت ہے۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ہم نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت خواتین کی خدمت کی۔

انہوں نے کہا کہ صدر زرداری نے اپنے تمام اختیارات پارلیمنٹ کو دیے، 18ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو خود مختاری دی، صدر زرداری نے صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص نے 50 لاکھ گھر بنانے کا اعلان کیا لیکن عمل نہ کیا۔

شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ  وفاقی حکومت کی مہربانی سے سندھ میں بجلی نہیں ہے، سیپکو اور حیسکو 12، 12 گھنٹے تک بجلی فراہم نہیں کر رہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں 21 لاکھ مفت گھر بنانے کا منصوبہ دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، شرجیل میمن
  • سندھ میں 21 لاکھ گھر بنانے کا منصوبہ دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے: شرجیل میمن
  • سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے گھروں کی تعمیر پوری دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، شرجیل انعام میمن
  • آصف زرداری کے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا، مفاہمت کی سیاست کی مثال ہیں: شرجیل انعام میمن
  • سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا: شرجیل میمن
  • سندھ حکومت کا 14 اگست کی تقریبات بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ
  • یومِ آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ
  • اے پی این ایس کے وفد کی شرجیل میمن سے ملاقات
  • سندھ حکومت بارشوں کے بڑے اسپیل سے نمٹنے کیلئے تیار(غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی جاری)
  • بارشوں اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں سندھ حکومت مکمل طور پر متحرک ہے، شرجیل میمن