انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کمزور، روپیہ تگڑا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
کراچی:
معاشی میدان میں بہترین اور قرض ملنے جیسے عوام کی امید کیوجہ سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی ملک میں خدمات فراہم کرنے والے ایک غیرملکی بینک 300ملین ڈالر کا تجارتی قرض حاصل کرنے کے علاوہ مشرق وسطی کے دو بینکوں سے ایک ارب ڈالر کا قرضہ ملنے کی اطلاعات اور جون 2025 تک 200ملین سے 250ملین ڈالر کے پانڈا بانڈز کے اجراء جیسے عوامل کے باعث ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو ایک پھر ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔
مارکیٹ ٹریژری بلوں کی کم ایلڈ پر نیلامی سے نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں مزید کمی سے معیشت میں ذرمبادلہ کی طلب بڑھنے، اڑان پاکستان پروگرام کے تحت برآمدات بڑھانے کی پالیسی سے درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ میں اضافے جیسے خدشات بھی ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پائے گئے۔
طلب محدود ہونے سے ڈیمانڈ اور سپلائی متوازن رہی جس سے کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔
انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 28پیسے کی کمی سے 278روپے 57پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 13پیسے کی کمی سے 278روپے 72پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 13پیسے کی کمی سے 281روپے 13پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مارکیٹ میں ڈالر کی
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں 3700روپے کا بڑا اضافہ
کراچی:ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 3700روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 3لاکھ64ہزار900روپے کا ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو 3171روپے کے اضافے سے 10گرام سونا 3لاکھ12ہزار842روپے پر جا پہچا جبکہ عالمی مارکیٹ میں 37ڈالر بڑھ کر فی اونس سونا 3424ڈالر کا ہو گیا۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کے دام 46روپے کے اضافے سے4081روپے ہوگئے۔