چینی صدر کا لیاوننگ صوبے کے شین یانگ شہر کا معائنہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
بیجنگ () سی پی سی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے لیاوننگ صوبے کے شین یانگ شہر کے ایک مقامی فوڈ مال اور دادونگ ضلع کی چھانگ آن کمیونٹی کا معائنہ کیا۔ انہوں نے جشن بہار کے تہوار کے دوران مقامی مارکیٹ میں لوگوں کی روز مرہ زندگی کی ضروریات اور اشیا کی بلا تعطل فراہمی اور ان کے لئے مختلف سروسز میں بہتری پیدا کرنے ، اور رہائشیوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مہنگے کپڑوں اور لگژری گاڑیاں؛ حرا مانی نے خوشی کا راز بتا دیا
بے باک اور کسی حد تک منہ پھٹ اداکارہ حرا مانی کے ایک پیغام نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔
حرا مانی اس بار موضوعِ بحث اپنے بولڈ لباس یا بے باک بیان پر نہیں بلکہ ایک ایسے پیغام پر ہیں جو ان کی زندگی کا نچوڑ ہے۔
حرا مانی نے انسٹاگرام پر اپنی دلکش تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اچھے کپڑوں اور لگژری گاڑیوں سے زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آتی۔
اداکارہ نے لکھا کہ جب میرے پاس خود یہ سب چیزیں آئیں تو پتا چلا کہ اصل خوشی کس چیز میں ہے۔
حرا مانی نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا کہ اپنے اندر کے بچے کو مرنے نہ دیں جو صرف چھوٹی موٹی چیزوں میں خوش رہتا ہے۔
اداکارہ اس سے قبل بھی بارہا کہہ چکی ہیں کہ انھیں جھولا جھولنے، گلی میں کھیلنے اور بارش میں نہانے میں خوشی محسوس ہوتی ہے۔ اصل زندگی یہی ہے۔
https://www.instagram.com/p/DMxZl2Kx-0m/