تہران : پیٹرول کے ذخیرے میں آگ بھڑک اٹھی
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے دارالحکومت تہران کی تحصیل رے میں پیٹرول کے ذخیرے میں آگ بھڑک اٹھی۔ ایرانی وزارت تیل سے وابستہ انرجی نیوز ایجنسی شناکے مطابق ایرانی پیٹرولیم مصنوعات کی تقسیم کار کمپنی کے جنرل منیجر کرامت ویسکریمی نے بتایا کہ مائع گیس کے گودام میں حادثے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز نے فوری مداخلت کرتے ہوئے قابو پالیا ہے۔ ایرانی حکام نے کہا کہ آگ بجھانے کے بعد حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے،تاہم اس حوالے سے فوری طور پر کچھ بتایا نہیں جاسکتا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سرگودھا، اوورٹیکنگ کے دوران 2 ٹرک الٹ گئے، 3 افراد جاں بحق
فائل فوٹوسرگودھا میں کانڈیوال روڈ پر اوور ٹیکنگ کے دوران 2 ٹرک الٹ گئے، حادثے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، زخمی اور جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔