فٹبال کے فروغ کیلیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے، گورنرسندھ
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو گورنر ہائوس میں نیا ناظم آباد جم خانہ کی فٹبال ٹیم اور کلب آفیشلز شیلڈپیش کررہے ہیں
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ گورنر اینیشیٹیو کے تحت کھیل کی سرگرمیاں بھی جاری ہیں اس ضمن میں فٹبا ل کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیا ناظم آباد جیم خانہ کی انڈر 17 فٹبال ٹیم اور کلب کے آفیشلز کے 17رکنی وفد سے گورنرہائوس میں ملاقات کے دوران کیا۔ وفد نے گورنر سندھ کو نیا ناظم آباد جیم خانہ کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔وفد نے بتایا کہ نیا ناظم آباد جیم خانہ فٹبال ٹیم اومان دورہ پر جلد روانہ ہوگی۔ اومان میں مختلف کلبز سے میچز بھی کھیلیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیا ناظم آباد میں فٹبال، کرکٹ سمیت مختلف کھیلوں کی بھر پور سہولیات موجود ہیں۔ فٹبال کے فروغ کے لئے حکومت کا تعاون درکار ہے۔بعدازاں فٹبا ل ٹیم اور کلب آفیشلز نے گورنرہائوس میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے تاریخی کمرہ، آئی ٹی مارکی ، امید کی گھنٹی اور راشن ڈرائیو کا دورہ کیا ۔ کلب کے آفیشلز اور کھلاڑیوں نے گورنراینیشیٹیو کے تحت جاری منصوبوں کو قابل ستائش قرار دیا ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نیا ناظم ا باد
پڑھیں:
اسپینش فٹبال اسٹار لامین یامال ناقابل علاج انجری کا شکار
اسپینش فٹبال اسٹار لامین یامال ایسی دائمی انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کا مکمل علاج عام طور پر ممکن نہیں سمجھا جاتا۔
حالیہ رپورٹس کے مطابق بارسلونا کے میڈیکل اسٹاف نے تصدیق کی ہے کہ لامین یامال کو ایک دائمی جسمانی مسئلے ’پوبالجیا‘ کا سامنا ہے۔
یہ زیادہ تر فٹبالرز میں پائی جانے والی ایک پیچیدہ گروئن انجری ہوتی ہے جو مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوتی، بلکہ اس میں کھلاڑی کو درد، پٹھوں میں کھنچاؤ اور جسمانی حرکات میں کمی کا سامنا رہتا ہے۔
بارسلونا کے میڈیکل اسٹاف کے مطابق لامین یامال کو یہ مسئلہ کچھ عرصے سے لاحق ہے لیکن اب علامات زیادہ نمایاں ہو گئی ہیں۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ حالت ’ناقابلِ علاج‘ تو نہیں ہے مگر پھر بھی پوری طرح ختم نہیں کی جا سکتی۔ اسے صرف فزیوتھراپی، آرام اور مخصوص ٹریننگ سے کنٹرول میں رکھا جا سکتا ہے۔
رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس انجری نے یامال کی موومنٹ اور شوٹنگ کی صلاحیت کو تقریباً 50 فیصد تک کم کردیا ہے جو ان کے درخشاں کیریئر کی راہ میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔