الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ ووٹرز کے اعداد و شمار جاری کر دیے
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
اسلام آباد (ان لائن)الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ملک بھر میں مجموعی طور پر 13 کروڑ 26 لاکھ 68 ہزار 515 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں ۔جن کے مطابق اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 70 ہزار 744 ہے بلوچستان میں 55 لاکھ 37 ہزار 699 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں خیبرپختونخوا میں 2 کروڑ 25 لاکھ 89 ہزار 361 رجسٹرڈ
ووٹرز ہیں جبکہ پنجاب میں 7 کروڑ 55 لاکھ 45 ہزار 995 ووٹرز رجسٹرڈ اور سندھ میں 2 کروڑ 78 لاکھ 24 ہزار 706 ووٹرز رجسٹرڈ ہونے ہیں نئے اعداد و شمار میں خواتین ووٹرز کا مجموعی تناسب 46.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ووٹرز رجسٹرڈ
پڑھیں:
مارخور کا غیر قانونی شکار، 5 کروڑ 7 لاکھ جرمانہ، ایک سال قید
گلگت بلتستان کے ضلع استور میں مارخور کے غیر قانونی شکار پر ایک شخص کو ایک سال قید کی سزا سنادی گئی۔
ملزم پر 5 کروڑ 7 لاکھ روپے مارخور کا معاوضہ اور 2 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
محکمہ جنگلات استور کے ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر سید نعیم عباس کے مطابق ملزم نے 2 روز قبل ڈویا یونین میں مارخور کا غیرقانونی شکار کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاوضہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید 1 سال کی قید گزارنا ہوگی۔
ڈی ایف او کے مطابق ایک اور کارروائی ڈویہاں چیک پوسٹ کے قریب کی گئی، جہاں 5 من قیمتی جڑی بوٹی کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے گاڑی سمیت جڑی بوٹی ضبط کرلی گئی جبکہ ملزم کو 15 روز قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔