راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک بحریہ کے جہازوں نے بیرون ملک تعیناتی کے دوران عمان کا دورہ کیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے جہازوں تبوک اور راہ نورد نے سلطان قابوس مسقط عمان کا دورہ کیا ۔بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے جہازوں کا عمانی حکام نے پرتپاک استقبال کیا ۔ مشن کمانڈر نے جہازوں کے کمانڈنگ آفسرز کے ہمراہ عمان کی بحری قیادت سے ملاقاتیں کیں ۔ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، میری ٹائم سیکیورٹی میں تعاون اور بحری افواج کے مابین رابطے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

افریقی ملک میں حکومت اور باغیوں میں لڑائی، گورنر قتل، ایک ملین کی آبادی والے شہر کا محاصرہ،  لڑائی شدت اختیار کر گئی

 آئی ایس پی آر  کے مطابق  بندرگاہ پر قیام کے دوران پاکستان سکول مسقط کے طلباء سمیت پاکستانی کمیونٹی نے پاک بحریہ کے جہازوں کا دورہ کیا ،بعدازاں این ایس تبوک اور رائل عمان نیوی کے جہاز الشمیخ کے ساتھ بحری مشق میں حصہ لیا ۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ  مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بہتر بنانے اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینا تھا ۔دورۂ عمان دونوں بحری افواج کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔

دریائے سندھ پر متنازع نہریں نکالی جارہی ہیں، شاہ محمد شاہ کا وزیر اعظم کو خط

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پاک بحریہ کے جہازوں کے دوران کا دورہ

پڑھیں:

بنوں کے 23 ماہی گیر عمان کی سمندری حدود میں ڈوب گئے

بنوں کے گاؤں خوجڑی کے 23 ماہی گیر عمان کی سمندری حدود میں ڈوب گئے، ایک ماہی گیر کو  بچا لیا گیا ہے جبکہ 22 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔بنوں سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم علی شاہ نے کہا ہے کہ یہ ماہی گیر 6 ستمبر کو مچھلیاں پکڑنے کے لیے گوادر سے عمان گئے تھے تاہم حادثے کا شکار ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ ماہی گیروں کے لانچ کو حادثہ کمپریسر میں آگ لگنے کے باعث پیش آیا۔ ایک شخص کو قریبی بحری جہاز کے عملے نے بچا لیا جبکہ باقی 22 افراد کے بارے میں تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ادھر ماہی گیروں کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ عمان میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہےہیں ، انہوں نے حکومت پاکستان اور  حکومت عمان سے اپنے پیاروں کو  تلاش کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف دورۂ سعودی عرب مکمل کرکے لندن روانہ ہوگئے
  • 3 سال میں، 28 لاکھ 94 ہزار پاکستانی بیرون ملک چلے گئے
  • 23 پاکستانی ماہی گیر عمان کی سمندری حدود میں ڈوب گئے
  • بنوں کے 23 ماہی گیر عمان کی سمندری حدود میں ڈوب گئے
  • وزیر دفاع خواجہ آصف کی نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات
  • 3سال، 28 لاکھ 94 ہزار پاکستانی بیرون ملک چلے گئے
  • بحری مفادات کے تحفظ میں نیوی کا کردار قابل ستائش ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • حیدر آباد، بحریہ ٹاون کی 893ایکڑ زمین کو غیر قانونی قرار،خالی کروانے کا حکم
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات، پاکستان کی سمندری حدود کی نگرانی اور خطے میں بحری توازن برقرار رکھنے میں پاک بحریہ کا اہم کردار ہے ، وزیراعظم
  • نادرا نے شناختی کارڈ کے اندراج کے عمل کو مزید تیز کردیا