مکیش امبانی کا بھارت میں سب سے بڑا ڈیٹا سینٹر تعمیر کرنے کا منصوبہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز نے بھارت میں دنیا کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر کو تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی شروع کردی۔ اس منصوبے پر ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں کام کیا جائے گا اور یہ بھارت میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ اس مقصد کے لیے مکیش امبانی کی جانب سے اے آئی سیمی کنڈکٹرز این ویڈیا نامی کمپنی سے خریدے جا رہے ہیں،جو اے آئی ٹیکنالوجی کے شعبے میں چند اہم ترین عالمی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہورمیں زیرِ زمین پانی کی سطح بلند کرنے کے لیے نیا منصوبہ شروع
شہر لاہور میں ایک ہزار گراؤنڈ واٹر ریچارج ویلز بنانے کا بڑا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق زیر زمین پانی کی سطح کو برقرار اور ریچارج کرنے کے لیے بڑا منصوبہ متعارف کروایا جائے گا۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے لبرٹی چوک گراؤنڈ واٹر ریچارج ویل سائٹ کا دورہ کیا جہاں ایم ڈی واسا غفران احمد نے پراجیکٹ پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ زیر زمین پانی کی سطح کو ریچارج کرنے کےلیے ریچارج ویل بنایا گیا ہے۔ گراؤنڈ واٹر ریچارج ویل کی کپیسٹی یومیہ 8000 گیلن ہے جبکہ لاہور میں تین گراؤنڈ واٹر ریچارج ویلز فنکشنل ہیں۔ مزید برآں لاہور میں کل 15 مقامات پر گراؤنڈ واٹر ویل بنائے جائیں گے۔ نورالامین مینگل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق جدید انجینئرنگ حل متعارف کراویا گیا ہے۔ پی ایچ اے لاہور تمام پارکس میں گراؤنڈ واٹر ریچارج ویل کے لیے جگہ مختص کرے گی۔ نورالامین مینگل نے کہا کہ گراؤنڈ واٹر ریچارج ویلز کی تعمیر کے دوران موجودہ درختوں کا خاص خیال رکھا جائے، ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے اہم فیصلے لیے گئے ہیں۔ واسا پنجاب کے تحت صوبہ بھر میں گراؤنڈ واٹر ریچارج پوائنٹس بنائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پانی ایک نعمت، اسے ضائع ہونے سے بچانا ہے۔ تمام ادارے اس پراجیکٹ کو سنجیدگی سے مکمل کریں گے۔