ماتلی: ٹک ٹاک بنانے والے اہلکار معطل
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
ماتلی (نمائندہ جسارت) پولیس کے 2 اہلکاروں کو ٹک ٹاک پر یونیفارم میں وڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کے حاضر ڈیوٹی اہلکار جاوید مگسی اور میر حسن کی دوران ڈیوٹی یونیفارم میں ٹک ٹاک پر وڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں اہلکاروں کو ایس پی بدین نے معطل کرکے پولیس لائن میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلوچستان: ضلع شیرانی میں تھانوں پر دہشت گردوں کا حملہ، پولیس اور لیویز اہلکار شہید
بلوچستان کے ضلع شیرانی میں دہشت گردوں نے پولیس اور لیویز کے تھانوں پر حملہ کر دیا۔دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اور ایک لیویز اہلکار شہید جبکہ 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔ سول اسپتال ژوب میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ڈپٹی کمشنر شیرانی نے بتایا کہ دہشت گردوں کے حملے میں تھانوں کے کمیونیکیشن سسٹم کو بھی نقصان پہنچا۔یاد رہے کہ ضلع شیرانی بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی آخری حدود میں واقع ہے اور اس علاقے میں ماضی میں بھی دہشت گردوں کی جانب سے کئی بار پولیس تھانوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔