لاہور:

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ ہی ختم کرے گی اور عدلیہ کی آزادی بحال ہوگی۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملی یکجتی کونسل کا مرکزی وفد 27 جنوری کو کرم صورتحال پر وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور سے اسلام آباد میں ملاقات کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل میں وفاق صوبوں کے اعتراض دور کرے، انسانی اسمگلنگ کا قلع قمع ہونا چاہئے، مزدور دشمن اقدامات پر اتحادی حکومت ایک پیج پر ہیں۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ ایک سال بعد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین انتخابات اچھا اقدام ہے، سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عمل نہ کرنے پر چیئرمین سینیٹ کا اقدام اچھا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ

پڑھیں:

کارتک آریان اچھا دھاری ناگ کا روپ دھارنے کو تیار

کرن جوہر کی دھرم پروڈکشنز اور مہاویر جین فلمز کی نئی پیشکش ’ناگزیلا‘، کارتک آریان مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھرم پروڈکشنز اور مہاویر جین فلمز نے اپنی نئی فلم ’ناگزیلا‘ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ یہ فلم فینٹسی اور کامیڈی کا امتزاج ہوگی، جس میں مشہور اداکار کارتک آریان مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔

کارتک فلم میں ’پریمویدیشور پیارے چند‘ کا کردار نبھائیں گے، جو کہ ایک ’اچھا دھاری ناگ‘ (شکل بدلنے والا سانپ) ہے۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ بھی طے کر لی گئی ہے یہ ہندو تہوار ناگ پنچمی کے موقع پر، 14 اگست 2026 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by India Today (@indiatoday)

واضح رہے کہ دھرم پروڈکشنز اور مہاویر جین فلمز اس سے قبل بھی ناظرین کو متاثر کن فلمیں پیش کر چکی ہیں، اور اس نئی پیشکش سے شائقین کو ایک بار پھر تفریحی اور منفرد تجربہ ملنے کی امید ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • ٹریڈوار، مذاکرات واحد اچھا راستہ
  • نہروں کا منصوبہ رکوانے پر وزیراعلیٰ کی چیئرمین بلاول بھٹو کو مبارکباد
  • وفاقی اور گلگت بلتستان حکومتیں بارش متاثرین کی فوری امداد، بحالی کیلئے اقدام کریں: بلاول
  • وائس آف امریکا کی بحالی کا عدالتی حکم، ٹرمپ انتظامیہ کا اقدام ’من مانا اور غیر آئینی‘ قرار
  • اسٹیبلشمنٹ فیڈریشن کو ون یونٹ نظام نہ بنائے: لیاقت بلوچ
  • ملک کو بنانا ریپبلک بنا دیا،عدلیہ سمیت ہر ادارے کو تباہ کر دیا گیا،عمران خان
  • تحریکِ انصاف کا اندرونی انتشار اسٹیبلشمنٹ کی طاقت بن گیا، جماعت اسلامی
  • کارتک آریان اچھا دھاری ناگ کا روپ دھارنے کو تیار
  • بیرسٹر گوہر سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے چیئرمین کیسے بن سکتے ہیں؟.الیکشن کمیشن
  • پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف ایک اور آئینی درخواست دائر