لاہور: 2 ملوں سے کروڑوں کی بجلی چوری پکڑی گئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
لیسکو حکام نے لاہور کی 2 ملوں میں کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑ لی۔لیسکو چیف شاہد حیدر کے مطابق لاہور کے علاقے شالامار میں ایک فرنس مل کے مالکان موبائل ٹرانسفارمر لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا کے ڈیٹیکشن بل کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔شاہد حیدر نے بتایا کہ چند روز قبل اسی علاقے میں ایک اسٹیل مل سے بھی بجلی کی بڑی چوری پکڑی گئی تھی، دونوں ملوں کو ایک ارب روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا ہے جب کہ ڈی ٹیکشن بل کی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ بااثر بجلی چوروں کو رینجرز کی مدد سے پکڑا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی: فلیٹ سے 80 لاکھ کے زیورات اور غیر ملکی کرنسی چوری
علامتی فوٹوکراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک فلیٹ سے 80 لاکھ رورپے کے زیورات اور غیر ملکی کرنسی چوری ہوگئی۔
ڈیفنس راحت کمرشل میں فلیٹ میں مبینہ چوری کی واردات ہوئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ فلیٹ سے 80 لاکھ روپے کے زیورات اور غیر ملکی کرنسی چوری کرلی گئی۔
پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ خاتون کی مدعیت میں تھانا گزری میں درج کرلیا گیا۔
مدعی خاتون کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز چوری ہوئی میں اپنے عزیز کے گھر گئی تھی، واپس آئی تو فلیٹ کے تالے کھلے ہوئے تھے، میں اکیلے رہتی ہوں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فلیٹ کے اطراف کی سی سی ٹی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔