Islam Times:
2025-11-05@02:00:32 GMT

ہندواڑا میں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کو 35 سال مکمل

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

ہندواڑا میں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کو 35 سال مکمل

ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے 25 جنوری 1990ء کو ضلع کپواڑہ کے قصبے ہندواڑہ میں اندھا دھند فائرنگ کر کے کم از کم 21 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ 25 جنوری 1990ء کو ہندواڑا میں بھارتی فوجیوں نے نہتے کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلی۔ کشمیر میں سال 1990ء کا آغاز ہی کشمیریوں کے قتل عام سے ہوا، انتہا پسند بھارتی فوجیوں نے ہندواڑا کے مقام پر 21 سے زائد کشمیریوں کو بے دردی سے شہید، 200 کو شدید زخمی کر دیا، بھارتی فوج کے ہاتھوں قتل ہونے والے مظلوم کشمیری پُرامن احتجاج کر رہے تھے۔ ہندواڑا کے افسوسناک واقعے سے محض چار روز قبل گاؤ کدل کا اندوہناک واقعہ پیش آیا تھا، کشمیری ابھی گاؤ کدل کا سانحہ نہیں بھولے تھے کہ ہندواڑا میں بھارتی فورسز نے ظلم کی انتہا کر دی۔ ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے زخمی کشمیریوں کو طبی امداد پہنچانے کی بھی اجازت نہ دی، بھارتی حکومت نے ہندواڑا واقعے میں شہید اور زخمی ہونے والے کشمیریوں کی اصل تعداد کو بھی مخفی رکھا۔ بھارتی سپریم کورٹ 35 سال بعد بھی ہندواڑہ قتل عام کے متاثرین کو انصاف نہ دلا سکی، الجزیرہ  کی رپورٹ کے مطابق قتل عام کا مقصد غاصب بھارتی فوج کا اپنی بربریت پر پردہ ڈالنا اور پرامن کشمیری مسلمانوں کو خوفزدہ کرنا تھا۔ ہیومن رائٹس واچ  نے کہا کہ ہندوستانی حکومت نے ہندواڑا قتل عام سے بچنے کیلئے بھونڈی کوشش کرتے ہوئے ایف آئی آر تک درج نہ کرائی۔ الجزیرہ  نے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ 35 برس میں 1 لاکھ سے زائد نہتے کشمیریوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔ ہندواڑا قتل عام کے متاثرین گزشتہ 35 سال سے انصاف کے منتظر ہیں، ہندواڑہ قتل عام بھارت کے نام نہاد جمہوری چہرے پر طمانچہ ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں شہدائے ہندواڑہ کو انکی 35ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس دن بھارتی فوجیوں نے پرامن مظاہرین پر اندھا دھند گولیاں برسائیں جو اپنے حق خودارادیت کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارت کے تمام تر مظالم کے باوجود اپنے شہداء کے عظیم مشن کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔

دیگر حریت رہنماوں اور تنظیموں نے بھی سری نگر میں اپنے بیانات میں جنوری کے مہینے میں ہونے والے قتل عام کے متاثرین کو یاد کرتے ہوئے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ قتل عام کے ان بہیمانہ واقعات کی تحقیقات کے لیے بھارت پر دباو ڈالے۔ یاد رہے کہ بھارتی فوجیوں نے سو 6 جنوری 1993ء کو سوپور قصبے میں 60 سے زائد شہریوں کو شہید اور 350 سے زائد دکانیں اور رہائشی مکانات نذر آتش کر دیے تھے۔ بھارتی فورسز نے 21 جنوری 1990ء کو سرینگر کے علاقے بسنت باغ میں پرامن مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کر کے کم از کم 50 بے گناہ شہریوں کو شہید اور قریب 250 افراد کو زخمی کر دیا تھا۔ فوجیوں نے چار روز بعد 25 جنوری 1990ء کو ہندواڑہ میں 21 کشمیریوں کو بے رحمی سے قتل کر دیا جو بھارتی مظالم کے خلاف پرامن احتجاج کر رہے تھے۔ بھارتی فورسز نے 27 جنوری 1994ء کو کپواڑہ میں ایک اور قتل عام میں 27 عام شہریوں کو شہید اور 36 زخمی کر دیا تھا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بھارتی فوجیوں نے بھارتی فورسز نے جنوری 1990ء کو کشمیریوں کو قتل عام کے شہید اور کو شہید نے کہا کہا کہ کر دیا

پڑھیں:

اسرائیل امن معاہدہ پھر سوالوں کی زد میں( تازہ حملوں میں 7 افراد شہید)

قابض اسرائیلی فوج کی غزہ اور لبنان میں سیز فائر کی خلاف ورزیاںجاری ہیں
مغربی کنارے میں کارروائیاں، گھر گھر تلاشی ،بچوں سمیت 21 فلسطینی گرفتار

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں، قابض فوج نے ایک روز میں مزید 7 فلسطینی شہید کردیٔے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کو نشانہ بنایا، جنگ بندی کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 236 فلسطینی شہید جبکہ 600 زخمی ہوچکے ہیں۔ غزہ کی سول ڈیفنس ایجسنی نے بتایا کہ مغربی علاقے میں اسرائیلی فوج کے حملوں کے باعث تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے مزید 2 فلسطینیوں کی لاشیں نکال لی گئیں، خان یونس سمیت دیگر علاقوں میں بھی لاشوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 68 ہزار 858 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار 664 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ ادھر قابض فوج کی مغربی کنارے میں بھی کارروائیاں جاری ہیں، جہاں گھر گھر تلاشی کے دوران بچوں سمیت 21 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں بھی جاری ہیں، صیہونی فوج نے جنوبی لبنان میں کار پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار افراد شہید ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

  • اسد زبیر شہید کو سلام!
  • عراق، حشدالشعبی کے ایک اعلیٰ عہدیدار دھماکے میں شہید ہو گئے
  • یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
  • اسرائیل امن معاہدہ پھر سوالوں کی زد میں( تازہ حملوں میں 7 افراد شہید)
  • امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی قریب، ایف اے اے کا نیا آڈٹ جنوری میں متوقع
  • جنگ بندی کے باوجود غزہ میں صیہونی فوج کے حملے، مزید 5 فلسطینی شہید
  • پشاور کے سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکے سے ایک اہلکار شہید
  • فلسطینی قیدی سے اجتماعی زیادتی کی ویڈیو لیک کرنیوالی اسرائیلی فوج کی اعلیٰ وکیل مستعفی
  • پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا، ایک اہلکار شہید، دو زخمی
  • پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا، ایک اہکار شہید، دو زخمی