مذاکرات سے متعلق عمران خان اور پارٹی قیادت میں واضح تضاد سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں آںے والے ڈیڈ لاگ دور کرنے اور مذاکرات کے چوتھے دور سے قبل پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کی شرط رکھ دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وہ مذاکراتی کمیٹی سے متعلق حتمی مؤقف ملاقات کے بعد دیں گے۔ انہوں نے اس حوالے سے مذاکرات کے لیے 28 جنوری سے پہلے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کی شرط عائد کر دی ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان نے کی جانب سے یہ شرط ایک ایسے وقت میں عائد کی گئی ہے جب کہ گزشتہ دنوں عمران خان نے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات ختم کر دیے تھے۔
مذاکرات کا سلسلہ ختم کرنے سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا عمران خان نے کہا ہے حکومت کیساتھ مذاکرات کا چوتھا دور نہیں ہو گا۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بھی آج (بروز ہفتہ 25 جنوری) ہی کہا ہے کہ یہ طے ہوچکا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات نہیں کرے گی، یہ لکھ کر بھی دینا پڑا تو آج دے دیں گے۔
میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے، رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ حکومت بھاگ رہی ہے، یہ نہیں چاہتے کہ سچ سامنے آئے، ہمارا یہی مؤقف ہے کہ سچ عوام کے سامنے آنا چاہیے، لیکن حکومت نہیں چاہتی کہ 8 فروری کے الیکشن سے متعلق حقائق سامنے آئیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
اسحاق ڈار کا عمران خان کی سزا سے متعلق سوال پر عافیہ صدیقی کیس کا حوالہ
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عدالتوں سے سزا سے متعلق سوال پر عافیہ صدیقی کیس کا حوالے دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں منصفانہ قانونی عمل اس وقت بھی جاری ہے، اس کیس کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔
امریکا میں اٹلانٹک کونسل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق سوال پر اسحاق ڈار نے کہا جب کوئی ریاست کے مقابل ہتھیار اٹھائے گا اور وہ سب کچھ کرے گا جو نو مئی کو کیا گیا تو قانون اپنا راستہ لے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں منصفانہ قانونی عمل اس وقت بھی جاری ہے، اس کیس کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، جس طرح عافیہ صدیقی کئی عشروں سے امریکا میں قید ہیں، نہ جانے کب تک رہیں گی، اس پر یہ کہنا مناسب نہیں کہ منصفانہ قانونی عمل اختیار نہیں کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سیاست سے پہلے چندے کے لئے میرے پاس آتے تھے۔
نائب وزیر اعظم نے کہا کہ اگست 2014 کے دھرنے سے معاشی نقصان ہوا، کوئی پاپولر لیڈر ہے تو اسے کوئی حق نہیں کہ سیکیورٹی تنصیبات پر حملہ کرے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ نوازشریف نے دہشت گردی کے خلاف بہترین کام کیا۔ بعد میں آنے والی حکومت نے کالعدم ٹی ٹی پی کیلئے بارڈر کھولے، سو سے زائد مجرم رہا کیے، سرحدیں کھولیں، تیس چالیس ہزار طالبان اندر آ گئے۔