گستاخ مولوی گرفتار نہ ہوا تو حالات کی زمہ داری حکومت پر عائد ہو گی، انجمن امامیہ بلتستان
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
انجمن امامیہ بلتستان کے اجلاس میں مزید کہا گیا کہ بلتستان کے علماء نے ہمیشہ امن و امان اور بھائی چارگی کا درس دیا ہے لیکن اس طرح اہل البیت علیم السلام کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی نہ ہو تو عاشقان اہل البیت خود راست اقدام کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر انجمن امامیہ بلتستان آغا باقر الحسینی کی صدارت میں علماء بلتستان کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں استور میں تکفیری مولوی عبد الرزاق کی جانب سے مہدی موعود (امام زمانہ) عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی شان میں گستاخی اور ہرزہ سرائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اجلاس میں اس طرح کی گستاخانہ تقاریر کو گلگت بلتستان میں فرقہ واریت پھیلانے کی مذموم سازش قرار دیا گیا اور حکمرانوں سے مطالبہ کیا گیا کہ ایسے سازشی عناصر کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے، بصورت دیگر جی بی کے حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔ انجمن امامیہ بلتستان کے اجلاس میں مزید کہا گیا کہ بلتستان کے علماء نے ہمیشہ امن و امان اور بھائی چارگی کا درس دیا ہے لیکن اس طرح اہل البیت علیم السلام کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی نہ ہو تو عاشقان اہل البیت خود راست اقدام کرنے پر مجبور ہو جائیں گے، لہٰذا قانونی طور پر ان گستاخان اہل البیت کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ورنہ گلگت بلتستان میں امن و سلامتی کی ضمانت کوئی نہیں دے سکتا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بلتستان کے اجلاس میں
پڑھیں:
حکومت اور ملت جعفریہ میں زائرین کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار
شیعہ علماء کونسل پاکستان اور مجلس وحدت المسلمین کی مجالس عاملہ کے اجلاسوں میں وفاقی حکومت سے ہونے والے مذاکرات، تعطل سمیت دیگر امور پر غور کیا جائے گا، اسی طرح شیعہ علماء کونسل پاکستان اور مجلس وحدت المسلمین حالیہ صورتحال میں آئندہ کی حکمت عملی طے کریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت اور ملت جعفریہ میں زائرین کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان اور مجلس وحدت المسلمین کی مجلس عاملہ کے اجلاس طلب کرلئے گئے، مجلس وحدت المسلمین کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج شام ہوگا۔ مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے راجا ناصر عباس جعفری صدارت کریں گے جب کہ شیعہ علماء کونسل مرکزی مجلس عاملہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی زیر صدارت اجلاس کل ہوگا۔ اجلاس میں وفاقی حکومت سے ہونے والے مذاکرات، تعطل سمیت دیگر امور پر غور کیا جائے گا، اسی طرح شیعہ علماء کونسل پاکستان اور مجلس وحدت المسلمین حالیہ صورتحال میں آئندہ کی حکمت عملی طے کرے گی۔