سڑکوں کی تعمیر حکومت کی ترجیح ہے، عبدالجبار خان
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک و سابق ایم پی اے عبدالجبار خان نے ریلوے پھاٹک بدین چالی سے گجراتی پاڑے تک نئی سڑک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین سچل سرمست ٹاؤن عبدالجبار جتوئی، سابق چیئرمی ٹائون کمیٹی ہوسڑی مرتضیٰ شورو، چیئرمین خانزادہ خان، وائس چیئرمین شاہد بھٹی، عاصم بھٹی، حنیف پنہور، علی نواز پنہور اور دیگر بھی موجود تھے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالجبار خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی سہولیات کے لیے ہر طرح کے اقدامات کررہی ہے، سڑکوں کی تعمیر صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، موجودہ صوبائی حکومت نے پورے سندھ میں سڑکوں کا جال بچھا دیا ہے، سائٹ ایریا جو ماضی میں مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا لیکن اب یہاں کے شہری اور دیہی علاقوں میں یکساں طور پر تعمیراتی کام کیے جا رہے ہیں جن کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جو عوامی جماعت ہے، اس کی قیادت نے ہمیشہ عوام کے لیے بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی پیپلز پارٹی کی حکومت آئی سب سے زیادہ ترقیاتی کام کروا رہی ہے، آج سندھ میں تعلیم، صحت، روڈ اور انفرا اسٹرکچر کے حوالے سے پیپلز پارٹی دیگر جماعتوں سے آگے نظر آتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی
پڑھیں:
خواتین کیلئے خوشخبری، سندھ حکومت کا پنک اسکوٹی فراہمی کے دوسرے مرحلے کا اعلان
ویب ڈیسک :سندھ حکومت کی جانب سے خواتین کے لیے پنک اسکوٹی فراہمی کے دوسرے مرحلے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت سندھ خواتین کو پنک اسکوٹیز کی فراہمی کا دوسرا مرحلہ جلد شروع کرنے جا رہی ہے۔ خواتین سے اپیل ہے کہ وہ ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں، تربیتی کورسز میں حصہ لیں اور پنک اسکوٹیز پروگرام کے دوسرے مرحلے میں رجسٹریشن کرائیں۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں
انہوں نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے خواتین کو مفت ٹریننگ کے ساتھ ساتھ مفت لائسنس بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔ طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو اسکوٹیز کی فراہمی کا مقصد ان کو روزمرہ کے سفری مسائل سے نجات دلانا ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پنک اسکوٹیز کے منصوبے کو عوام کی طرف سے غیر معمولی پذیرائی ملی۔جس میں درجنوں خواتین نے ڈرائیونگ سیکھی، لائسنس حاصل کیے اور اپنی روزمرہ مصروفیات کے لیے پنک اسکوٹیز کو اپنایا۔ حکومت سندھ چاہتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ خواتین اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور محفوظ، باوقار انداز میں اپنے تعلیمی و پیشہ ورانہ سفر کو جاری رکھیں۔
لاہور: سیف سٹی اتھارٹی کا پولیس ڈرونز پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز
سینئر صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز بس سروس، پنک بس سروس، الیکٹرک بس سروس اور اب پنک اسکوٹیز جیسے منصوبوں کا مقصد شہریوں کو سستی، محفوظ اور باوقار سفری سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ خواتین کو سماجی اور معاشی طور پر مضبوط بنانا صرف ایک حکومتی منصوبہ نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کی سیاسی اور انسانی فلسفے کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریاتی سفر کا مرکزی ستون ہے، یہ مشن شہید بینظیر بھٹو کے اس وژن کا تسلسل ہے۔
لاہور: 4 افراد کی ہلاکت، ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج