عمران خان کو جیل میں کیا سہولیات میسر ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل میں اخبارات، ٹی وی اور بلور ہیٹر کی سہولیات بحال کردی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان جیل میں کیا کچھ کھا پی رہے ہیں، جیل انتظامیہ نے بتادیا
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان سے جیل میں اخبارات اور ٹی وی کی سہولت واپس لی گئی تھی، تاہم عدالتی حکمنامے کے بعد عمران خان کو سہولیات دیدی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل پاکستان ٹیلی ویژن نیوز، انگریزی اخبارات اور الیکٹرک بلور ہیٹر کی سہولت دیدی گئی ہے۔
عدالت نے عمران خان کے بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی اجازت دی تھی، تاہم عمران خان کو بیٹوں سے رابطہ کرنے کی سہولت تاحال نہیں دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے بلڈپریشر اور شوگر لیول سے متعلق جیل انتظامیہ کیا کہتی ہے؟
یاد رہے کہ عدالت نے ہفتہ وار عمران خان کو بیٹوں سے بات کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔
عمران خان کو ذاتی معالج کی جانب سے معائنہ کرنے کی بھی عدالت نے جیل میں اجازت دے رکھی ہے، تاہم ڈیڑھ ماہ سے ان کے ذاتی معالج سے معائنہ نہیں کروایا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اڈیالہ جیل جیل سہولیات ذاتی معالج عمران خان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل جیل سہولیات ذاتی معالج عمران خان کو جیل میں کرنے کی
پڑھیں:
وزیراعلیٰ کے پی کا خیبر ٹیچنگ اسپتال میں صحت کارڈ کی بغیر اطلاع بندش کا نوٹس
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں بغیر اطلاع صحت کارڈ کی بندش کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نےخیبر ٹیچنگ اسپتال کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے بغیر اطلاع 8 گھنٹے صحت کارڈ کی بندش پر اظہار برہمی کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا۔سہیل آفریدی نے صحت کارڈ پربلا تعطل علاج کی فراہمی یقینی بنا نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ کی مد میں فنڈز جاری ہوچکے ہیں لہٰذا عوام کو صحت کی سہولیات میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔