مودی گوربا چوف ثابت ہو گا، بھارت پاش پاش ہوجائے گا ، سلطان محمود
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
اسلام آباد(آن لائن)صدرآزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چو دھری نے کہا ہے کہ مودی بھارت کا گوربا چوف ثابت ہو گا اور بھارت کا شیرازہ جلد بکھرجائے گا اور بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہوجائے گا۔ہم سمجھتے ہیں کہ قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان بنانے کا فیصلہ بالکل درست تھا کیونکہ آج جو کچھ مودی سرکار مقبوضہ کشمیراور اسی طرح خود بھارت کے اندر مقیم اقلیتیں بھی بھارت کی ہندوتوا پالیسیوں کے باعث ظلم و جبر کا شکار ہیں۔ دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منا ئیں گے کیونکہ کشمیری اپنی جدوجہدکو حصول آزادی تک جاری رکھیں گے۔بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت نہیں بلکہ سب سے بڑی ہندو آمریت ہے جو نہ صرف مقبوضہ کشمیر بلکہ بھارت میں مقیم اقلیتوں پر بھی مظالم ڈھا رہی ہے اسی طرح بھارت دنیا بھر میں ایک عالمی دہشت گرد کے طور پر سامنے آیا جس کا برملا اظہار اور ثبوت کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈین پارلیمنٹ میں دیے۔ دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج کے دن احتجاجی مظاہرے کر کے دنیا کی توجہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی کی جانب مبذول کرائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 26جنوری بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ منانے کے موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں کیا۔ صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج 26جنوری 2025ء کو بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں اور مودی سرکار کی ہندوتوا پالیسیوں کی طرف مبذول کرائیں اور بھارت کو دفاعی پوزیشن پر لائیں۔صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا کہ بھارت میں جمہوریت نہیں بلکہ ایک ہندو آمریت ہے جو وہاں کی اقلیتوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔ بھارت جلد پاش پاش ہو جائے گا اور مودی بھارت کا گوربا چوف ثابت ہو گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دنیا بھر میں
پڑھیں:
جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، الطاف بٹ
حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنما نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ تنازعہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے اور کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت فراہم کرے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنما الطاف احمد بٹ نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کے خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ ذرائع کے مطابق الطاف احمد بٹ نے اسلام آباد میں چیئرمین بابر فائونڈیشن سردار بابر عباسی اور سردار لال خان عباسی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ تنازعہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے اور کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی تاریخی فتح سے مظلوم کشمیریوں اور پاکستانیوں کو نیا جوش و ولولہ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو نیا عزم ملا ہے اور مایوسی اور ناامیدی کی فضا ختم ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی شکست کے زخم چاٹ رہا ہے اور اپنی خفت مٹانے کیلئے اس نے پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر سمیت اہم قومی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مسئلہ کشمیر کے حل اور مظلوم کشمیری عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد ہر سطح پر جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ سردار بابر عباسی نے اس موقع پر کہا کہ تنازعہ کشمیر صرف جغرافیائی نہیں بلکہ ایک انسانی مسئلہ ہے جس پر عالمی برادری کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔