لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری پریس کانفرنس کر رہی ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سندھ  حکومت کی کارکردگی صفر‘ اچھا سسٹم ہے تو کراچی کا کوڑا اٹھا لیں: عظمیٰ بخاری

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ مریم نواز پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئی ہیں اور یہ قوم کے لیے ایک فخر کا مقام ہے۔ "مریم نواز نے عاجزی اور خدمت کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنایا ہے اور یہی ان کی مقبولیت کی اصل وجہ ہے۔ ان کی قیادت اور طرز حکمرانی نے نہ صرف پنجاب بلکہ سندھ کے عوام کو بھی متاثر کیا ہے۔ "آپ کا اصل مسئلہ یہی ہے کہ سندھ کے لوگ بھی اب مریم نواز کے وژن کے دیوانے ہو رہے ہیں۔ "متکبر اور غرور سے بھرے وہی لوگ ہیں جو اقتدار میں دو یا تین مرتبہ آ چکے ہیں لیکن کارکردگی صفر رہی ہے۔ "مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ کریں، بیان بازی، جلن اور تنقید سے کچھ حاصل نہیں ہو  گا۔ اگر واقعی سندھ میں اچھا سسٹم لے آئے ہیں تو کم از کم کراچی کا کوڑا تو اٹھا لیں۔"وزیر اطلاعات پنجاب نے واضح کیا کہ "پنجاب کی فکر کرنے کے لیے یہاں کے وارث موجود ہیں، سندھ میں بیٹھے متکبر لوگوں کو پہلے اپنے عوام کی حالت پر رحم کھانا چاہیے۔ مسلم لیگ (ن) نے ماضی میں بھی پنجاب میں مضبوط بلدیاتی نظام قائم کیا تھا اور انشاء اللہ اب بھی ایک مؤثر نظام لایا جائے گا۔ جن جماعتوں کو پنجاب کے حلقوں سے صرف 400 اور یونین کونسلز سے محض 50 ووٹ ملے، ان کا اصل امتحان ابھی باقی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گنڈا پور سستے مولاجٹ، سندھ والے غصہ پنجاب پر نکالتے ہیں: عظمیٰ بخاری
  • پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ مکمل طورپر ٹیکس فری ہوگا‘ عظمیٰ بخاری
  • پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ مکمل طور پر ٹیکس فری ہوگا: عظمیٰ بخاری
  • پنجاب کا ٹیکس فری بجٹ 16جون کو پیش کیا جائے گا: عظمیٰ بخاری
  • سندھ  حکومت کی کارکردگی صفر‘ اچھا سسٹم ہے تو کراچی کا کوڑا اٹھا لیں: عظمیٰ بخاری
  • مریم نواز کے طرز حکومت کے سندھ والے بھی دیوانے، عظمیٰ بخاری
  • سندھ میں بیٹھے متکبر لوگ اہل سندھ پر رحم کھائیں، عظمیٰ بخاری
  • وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب تنخواہ نہیں لیتیں، عظمیٰ بخاری
  • عوام دوست بجٹ پیش کیا، مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو ریلیف دے رہی ہے: عظمیٰ بخاری
  • صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا ٹیکس فری بجٹ کیلئے اجلاس کا اعلان