UrduPoint:
2025-11-05@01:53:17 GMT

خضدار میں قومی شاہراہ پر دھماکہ، 1 شخص جاں بحق، 7 افراد زخمی

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT

خضدار میں قومی شاہراہ پر دھماکہ، 1 شخص جاں بحق، 7 افراد زخمی

خضدار ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جنوری 2025ء ) صوبہ بلوچستان کے علاقہ خضدار میں قومی شاہراہ پر دھماکے میں 1 شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خضدار میں ایم 8 قومی شاہراہ پر کھوڑی کے مقام پر دھماکہ ہوا، اس دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوئے، دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے کھڑی کار میں نصب کیا گیا تھا جہاں سے بس کے گزرتے ہی دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی مسافر بس میں سوار تھے، زخمیوں کو ٹراما سینٹر خضدار منتقل کردیا گیا۔

چند روز قبل ضلع خضدار کی تحصیل زہری کے مرکزی بازار پر مسلح مسلح افراد نے حملہ کیا اور لیویز فورس سٹیشن، نادرا اور میونسپل کمیٹی کے دفاتر اور ایک بینک سمیت متعدد سرکاری عمارتوں کو آگ لگا دی تھی، اس مقسڈ کے لیے رات 11 بجے کے قریب 80 عسکریت پسند قریبی پہاڑوں سے علاقے میں داخل ہوئے اور انہوں نے زہری کے تحصیل ہیڈکوارٹرز میں بازار اور دیگر مقامات پر مسلح افراد کو تعینات کیا، زہری بازار کے ارد گرد چیک پوائنٹس اور پہاڑوں پر چوکیاں قائم کیں تاکہ سکیورٹی فورسز کی کسی بھی کارروائی کا مقابلہ کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا کہ عسکریت پسندوں نے لیویز تھانے پر دھاوا بول دیا، اہلکاروں کو یرغمال بنایا، ریکارڈ توڑ پھوڑ کی اور عمارت کو آگ لگا دی، جس سے عمارت کے کچھ حصے، فرنیچر اور دیگر سامان کو نقصان پہنچا، مسلح افراد نے بعد ازاں نجی بینک کی برانچ پر حملہ کیا، عملے کو یرغمال بنایا اور سٹرانگ روم سے 9 کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹ لی۔                                                         .

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلینڈر کا دھماکا، کئی افراد زخمی

سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلینڈر کے باعث دھماکے میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔سلینڈر دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی سپریم کورٹ پہنچ گئی ہے اور ٹیم نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔دھماکے کے باعث کینیٹین میں فرنیچر کو بھی نقصان پہنچا جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ دھماکا اے سی گیس پلانٹ میں مرمت کے دوران ہوا ، دھماکے کے دوران 4 افراد زخمی ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا اس قدر زوردار تھا کہ عدالتوں میں موجود وکلا بھی اپنے کمروں سے باہر آگئے۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلنڈر کا دھماکا،12افراد زخمی
  • لکی مروت: مسلح افراد ٹرک سے 8 بائیکس لوٹ کر لے گئے، کارروائی کس نے کی؟
  • سپریم کورٹ کی کینٹین میں سلینڈر دھماکا، متعدد افراد زخمی
  • سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں دھماکا، 4 افراد زخمی
  • سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلینڈر کا دھماکا، کئی افراد زخمی
  • افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 7 افراد ہلاک، 150 زخمی
  • افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 10 افراد جاں بحق، 260 زخمی
  • افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 7 افراد جاں بحق، 150 زخمی
  • میکسیکو کی سپرمارکیٹ میں دھماکہ، کم از کم 23 افراد ہلاک
  • برطانیہ: ٹرین میں چاقو کے حملوں سے 3 افراد زخمی