رواں ماہ غیر قانونی اسلحہ اور منشیات فروشی میں ملوث 446 ملزمان گرفتار کیے، اسلام آباد پولیس
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
فوٹو: فائل
اسلام آباد پولیس کے مطابق رواں ماہ غیر قانونی اسلحہ اور منشیات فروشی میں ملوث 446 ملزمان گرفتار کیے گئے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان سے 492 پستول، میگزنیز اور 24 ہزار سے زائد گولیاں برآمد کی گئیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے بڑی مقدار میں منشیات اور نشہ آور گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیے منشیات فروشی کے الزام میں 8افراد گرفتار 3300گرام چرس،شراب برآمد رواں سال اسلام آباد میں 1446منشیات فروش گرفتار ، بھاری مقدار برآمدترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس نے اس حوالے سے کہا کہ اسلام آباد پولیس شرپسند عناصر کے خلاف ہمہ وقت تیار ہے، اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائم اور سنگین جرائم میں کمی ہوئی ہے۔
ڈی آئی جی اسلام آباد کے مطابق شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسلام آباد پولیس کے مطابق
پڑھیں:
کراچی، پاک کالونی میں پولیس مقابلہ، لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے پاک کالونی میں کے ایم سی کٹ کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے بعد دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان میں سے ایک مدثر عرف ساوا عرف خوف کو زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ دوسرا ملزم شاہزیب عرف شاھو کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے دو پستولیں، موبائل فونز، نقدی اور گارڈن کے علاقے سے چھینی گئی 125 موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
تحقیقات کے مطابق دونوں ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے نعیم ڈاڈا گروپ سے ہے جو کراچی میں منشیات فروشی، اسٹریٹ کرائم، اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔
ملزم مدثر کا مجرمانہ ریکارڈ بھی سامنے آ چکا ہے جو اس سے قبل بھی چار مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔