چائنا میڈیا گروپ “اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر” آسٹریلیا کی خصوصی تقریب کا میلبورن میں انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
برلن :
آسٹریلیا میں چائنا میڈیا گروپ کی “اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر ،گلوبل واچ اسپرنگ فیسٹیول گالا” تقریب میلبورن میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس موقع پر ایک ویڈیو تقریر کی۔آسٹریلیا میں چین کے سفیر شیاؤ چھئین نے ویڈیو لنک کے ذریعے زندگی کے تمام شعبوں کے افراد کو نئے سال کی مبارکباد دی۔ میلبورن میں چین کے قونصل جنرل فانگ شن وین، وکٹوریہ کے گورنر کے نمائندے پال ہیمر اور ڈائریکٹر سوشل امپیکٹ اینڈ اسٹریٹجک پارٹنرشپس وکی ریڈ نے تقریب میں شرکت کی اور تقاریر کیں۔چین اور آسٹریلیا کی جانب سے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے تقریباًً 200 مہمانوں نے تقریب میں شرکت کی۔
شین ہائی شیونگ نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ جشن بہار کا تہوار چینی قوم کے سب سے اہم روایتی تہواروں میں سے ایک ہے۔ یہ خاندان کے اتحاد،قومی امن و خوشحالی اور انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی کے گہرے جذبات اور ثقافتی مفہوم رکھتا ہے۔ یہ تہوار نہ صرف اقوام متحدہ کی جانب سے مقرر کردہ عالمی دن بن گیا ہے بلکہ گزشتہ سال اسے انسانیت کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا ۔ ” چائنیز نیو ایئر ” عالمی سطح پر تہذیب کے پھولوں میں اپنی ایک منفرد کشش کے ساتھ کھلتا ہے.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
2 جماعتوں نے بذریعہ سوشل میڈیا نفرت انگیز بیانیہ بنایا: احسن اقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال—فائل فوٹووفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2 جماعتوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت انگیز بیانیہ بنایا۔
نارووال کے موضع لیسر میں تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ امن، تعلیم اور ترقی سے علاقے میں تبدیلی لائے ہیں، ہم نے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مضبوط جمہوریت کے لیے مضبوط بلدیاتی ادارے ضروری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 4 سال آپ اس ملک کے کرتا دھرتا رہے، بتائیں کیا کیا؟ صرف نوجوان نسل کو چور چور کہنا اور گالی دینا سکھایا۔
اس سے قبل آر ایل این جی کنکشنز کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا تھا کہ حکومت توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سیاسی طور پر دیوالیہ پن کا شکار ہے، وہاں کے سیاست دان پاکستان کا نام لے کر عوامی جذبات بھڑکاتے ہیں، پاکستان مخالف بیانیے سے ووٹ لینے کی کوشش بھارت کی سیاسی کمزوری ہے۔