امریکی منصوبہ مسترد، اردن غزہ کی حمایت میں ڈٹ گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
غزہ سے فلسطینیوں کی مکمل بے دخلی سے متعلق امریکی صدر کے منصوبے کو دھچکا، اردن فلسطینیوں کی حمایت میں ڈٹ گیا۔
انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق اردن نے غزہ سے فلسطینیوں کی کسی بھی قسم کی بے دخلی کو مسترد کر دیا ہے۔ اردون کے وزیر خارجہ ایمن صفدی نے کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے اردن کا مؤقف ’مضبوط اور غیر متزلزل‘ ہے۔
اردن نے امریکا سمیت اسرائیل پر واضح کر دیا ہے کہ فلسطینیوں کی اپنی زمین پر موجودگی ہماری ترجیح ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اردن کا یہ ردعمل ممکنہ طور پر نو منتخب امریکی صدر کی اس تجویز کے جواب میں ہے جس میں انہوں نے مصر اور اردن کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنے ہاں مزید فلسطینیوں کو آباد کریں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس تجویز کے ساتھ یہ بھی کہا گیا تھا کہ مصر و اردن میں منتقلی عارضی یا مستقل بھی ہوسکتی ہے۔
امریکی صدر کے مطابق غزہ ایک تباہ شدہ جگہ ہے، عرب ممالک سے مل کر الگ جگہ رہائشی منصوبے کی تعمیر چاہتے ہیں، جہاں وہ امن سے رہ سکیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: فلسطینیوں کی
پڑھیں:
امریکا کا بڑا اقدام: ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد
واشنگٹن: امریکا نے ایران سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کی پریس ریلیز کے مطابق ایران سے جڑے کئی افراد اور کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔ ان میں وہ ادارے اور عناصر بھی شامل ہیں جو ایرانی فوج کو مالی معاونت فراہم کرتے ہیں، جبکہ ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات میں سرگرم کچھ شخصیات بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ان افراد اور کمپنیوں نے ایرانی تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی تقریباً 10 کروڑ ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی منتقل کرنے میں کردار ادا کیا، جو ایران کی حکومت اور فوج کے لیے استعمال ہوئی۔
امریکی حکام کے مطابق اب ان افراد اور کمپنیوں کے ساتھ کوئی امریکی شہری یا کمپنی تجارتی تعلق قائم نہیں کر سکے گی۔