عمران خان کی فطرت میں کسی کے ساتھ وفاداری نہیں ،مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اور پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی فطرت میں کسی کے ساتھ وفاداری نہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو پارٹی کی صوبائی صدارت سے ہٹا کر عمران خان نے اپنی روایت دہرائی اور وفاداروں کی قربانیوں کو نظرانداز کر کے ان کی کمر میں چھرا گھونپ دیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ اپنے ساتھیوں، کارکنوں اور دوستوں کو اپنے ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا اور بعد میں بے یار و مددگار چھوڑ دیا۔ علی امین گنڈا پور، جو عمران خان کی انتشاری مہمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے، نو مئی سے 26 نومبر تک ہر احتجاجی سرگرمی میں پیش پیش رہے، لیکن عمران خان نے انہیں پارٹی صدارت سے ہٹا کر ان کے ساتھ احسان فراموشی کی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کی احسان فراموشی ضرب المثل بن چکی ہے۔ انہوں نے اکبر بابر، جسٹس وجیہہ، نعیم الحق، جہانگیر ترین، اور عبدالعلیم خان کو ایسی مثالیں قرار دیا جنہوں نے عمران خان کے لیے قربانیاں دیں، لیکن ان کے ساتھ دھوکہ ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے علی امین کو بشریٰ بی بی کی شکایتوں پر عہدے سے ہٹایا، اور یہ ان کی عادت بن چکی ہے کہ وہ ہر قربانی دینے والے ساتھی کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کر کے پھینک دیتے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ عمران خان کی کسی آئندہ سازش یا ذاتی ایجنڈے کا حصہ نہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ نو مئی اور 26 نومبر کو نوجوانوں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر کے جیلوں میں چھوڑ دیا گیا، اور آج کوئی پرانا ساتھی عمران خان کے ساتھ کھڑا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عقل رکھنے والے افراد کو عمران خان کی فطرت سمجھنی چاہیے اور ان کے ساتھ جڑنے سے پہلے سوچنا چاہیے۔ جو غلطی آج علی امین سوچ رہے ہیں، باقی افراد اسے وقت پر سمجھیں تاکہ بعد میں پچھتانا نہ پڑے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب نے عمران خان کی ان کے ساتھ نے کہا کہ علی امین انہوں نے
پڑھیں:
ن لیگی سینئر وزیرکی گاڑی کو بڑاحادثہ ،رہنما زخمی
پنجاب کی سینئر وزیر اور حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی اور انہیں آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ ڈی ایچ اے فیز 5 میں پیش آیا اور ان کے ساتھ رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب بھی گاڑی میں موجود تھیں۔
مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈی ایچ اے فیز 5 میں چار گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں۔گاڑی کے حادثے میں مریم اورنگزیب کو آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔