ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے کتنی دیر سونا ضروری ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
رات کو جلد سونا صحت مند زندگی گزارنے کے لیے ایک ضروری عادت ہے، جو انسان کی مجموعی صحت، قوت مدافعت اور ذہنی سکون کے لیے بے حد فائدے مند ثابت ہوتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بالغ افراد کو روزانہ 6 سے 7 گھنٹے کی نیند لینی چاہیے جبکہ بچوں کے لیے نیند کا دورانیہ بشمول قیلولہ بڑھانا ضروری ہے۔
جلدی سونے سے جسم میں ہارمونز کی متوازن مقدار بڑھتی ہے، جو کہ صحت مند رطوبت کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوتی ہے، جلد سونے سے جسم ذہنی تناؤ کو کم کر کے علمی سوچ، توجہ اور یادداشت کو بہتر بناتا ہے۔
رات میں جلدی سونے سے جسم کو مکمل آرام ملتا ہے اور فرد تازہ دم ہو کر جاگتا ہے۔ اس کے جسم اور مدافعتی نظام پر متعدد مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ جلد سونے والوں کے دانتوں کی صحت بھی بہتر رہتی ہے۔
مناسب اور بھرپور نیند دل کی صحت پر بھی اچھا اثر ڈالتی ہے اور اسے مختلف منفی طبی مسائل سے بچاتی ہے، جلد سونے کا عمل جسم کو سوزش سے لڑنے میں مدد دیتا ہے اور جلد کی صحت اور رنگت کو بہتر بناتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
48 فیصد نوجوانوں نے سوشل میڈیا کو ذہنی صحت کیلئے نقصان دہ قرار دیدیا
ویسے تو کہا جاتا ہے کہ سوشل میڈیا سے نوجوانوں کے ذہنوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں مگر خود نوجوان اس بارے میں کیا سوچتے ہیں؟تو ہر 5 میں ایک نوجوان کا ماننا ہے کہ سوشل میڈیا سے اس کی دماغی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔یہ بات پیو ریسرچ سینٹر کی ایک نئی رپورٹ میں سامنے آئی۔
اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ بیشتر نوجوانوں کا ماننا ہے کہ سوشل میڈیا ان کی عمر کے افراد کے لیے نقصان دہ ہے۔یہ تحقیق اس وقت سامنے آئی ہے جب کچھ عرصے قبل یو ایس سرجن جنرل نے انتباہ کیا تھا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نوجوانوں کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے اور نوجوانوں میں ذہنی صحت کے مسائل کی شرح بڑھ رہی ہے۔اس تحقیق میں 13 سے 17 سال کے لگ بھگ 1400 افراد کو شامل کیا گیا تھا۔
تحقیق میں شامل 48 فیصد نوجوانوں نے کہا کہ سوشل میڈیا ان کی عمر کے افراد پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے، جبکہ 14 فیصد نے کہا کہ اس سے ان کی ذہنی صحت متاثر ہوئی ہے۔لڑکوں (14 فیصد) کے مقابلے میں نوجوان لڑکیوں (25 فیصد) کی جانب سے سوشل میڈیا سے ذہنی صحت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کو زیادہ رپورٹ کیا گیا اور انہوں نے بتایا کہ اس سے ان کا اعتماد اور نیند متاثر ہوئی ہے۔
تحقیق میں کہا گیا کہ نوجوانوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر اب زیادہ وقت گزارا جا رہا ہے۔45 فیصد نوجوانوں نے بتایا کہ وہ بہت زیادہ وقت سوشل میڈیا پر گزار رہے ہیں۔مگر اس کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے اہم فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔74 فیصد کے مطابق سوشل میڈیا سے انہیں دوستوں سے زیادہ جڑنے کا احساس ہوتا ہے۔
البتہ نوجوانوں کے مقابلے میں والدین کی جانب سے زیادہ خدشات کا اظہار کیا گیا اور 55 فیصد کا کہنا تھا کہ انہیں موجودہ عہد کے نوجوانوں کی ذہنی صحت کے حوالے سے بہت زیادہ تشویش ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ نوجوانوں کی جانب سے اب سوشل میڈیا کو ذہنی صحت کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔