Express News:
2025-07-26@14:03:01 GMT

خواتین کاشت کار

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

زراعت کا پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ہے۔ عوام کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ زرعی شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

اقتصادی سروے 2024ء کے مطابق زراعت کا مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں حصہ 24 فی صد ہے اور یہ شعبہ 37 فی صد آبادی کو روزگار فراہم کرتا ہے، جس میں خواتین 67.

9 فی صد افرادی قوت کے ساتھ نمایاں ہیں۔ ملکی برآمدات کا بڑا حصہ بھی زراعت کا ہی مرہون منت ہے۔

ٹیکسٹائل، چمڑے کی مصنوعات اور چاول قیمتی زرمبادلہ ذخائر کے حصول کا ایک بڑا ذریعہ ہیں۔ ہمارے ملک کی 65 فی صد آبادی دیہی علاقوں میں رہتی ہے، لیکن ایک زرعی ملک ہونے کے باوجود گزشتہ دو دہائیوں سے پاکستان کو ملکی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے درآمدات کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔ گندم، دالیں اور خوردنی تیل کی درآمدات زرمبادلہ ذخائر پر بوجھ ہیں۔ زرعی پیداوار میں کمی کی ایک اہم وجہ کاشت کاروں، خاص طور پر خواتین کسانوں کو سہولتیں اور مساوی مواقع فراہم نہ کرنا ہے۔

دنیا بھر میں خواتین زراعت سمیت میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔ ایشیائی زرعی نظام میں دیہی خواتین کا کردار بہت اہم ہے اور انھیں زراعت پر انحصار کرنے والی معیشت میں مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ یہ محنت کش خواتین زرعی پیداوار کے حصول میں مردوں کے شانہ بہ شانہ کلیدی کردار ادا کرتی ہیں، لیکن انھیں مرد کسانوں کے برابر اجرت نہیں ملتی۔

زرعی لیبر فورس سروے کے اعداد و شمار کے مطابق فارم کی سطح پر خواتین 77 فی صد حصہ ڈالتی ہیں اور ہفتہ واری بنیادوں پر فارم میں 50 گھنٹے یا اس سے زائد وقت گزارتی ہیں، لیکن انھیں مردوں کے مقابلے میں 35 سے 40 فی صد کم اجرت دی جاتی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ترقی پذیر ممالک میں زراعت سے منسلک خواتین مجموعی افرادی قوت کا 63 فی صد ہیں۔ ایشیائی ریجن میں آج بھی زرعی شعبے میں خواہ وہ شہری ہوں یا دیہی، خواتین کا حصہ زیادہ ہے۔ کم آمدن والے ممالک میں زراعت اور اس سے جڑے شعبے 80 فیصد خواتین کے روزی روٹی کا ذریعہ ہیں، جب کہ متوسط آمدن والے ملکوں میں یہ شرح 40 فی صد ہے اور یہ ممالک دنیا کی کل آبادی کے 85 فی صد پر مشتمل ہیں۔

  پاکستانی خواتین کاشت کار زرعی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ وہ نہ صرف کھیتوں میں محنت مزدوری کرتی ہیں بلکہ گھر کی ذمہ داریاں بھی نبھاتی ہیں۔ فصل کی کاشت، بیج بونے، پانی دینے، کھاد ڈالنے، فصل کاٹنے اور اناج محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ مال مویشیوں کی دیکھ بھال اور ڈیری مصنوعات کی پیداوار اور فروخت جیسے اہم امور بھی انجام دیتی ہیں۔

غذائی تحفظ، دیہی معیشت کے فروغ اور ملکی اقتصادی ترقی کی رفتار تیز کرنے کے لیے مرد کسانوں کے ساتھ خواتین کاشت کاروں کو بھی بااختیار بنانا ضروری ہے، لیکن خواتین کاشتکاروں کو وسائل اور سہولتوں کی کمی کا سامنا ہے۔ زراعت کے جدید طریقوں اور ٹیکنالوجی کے بارے میں آگاہی نہ ہونے کے باعث ان کی پیداوار محدود رہتی ہے۔ اس لیے دیہی خواتین کی تعلیم و تربیت پر توجہ دینے کے ساتھ انہیں جدید زرعی تکنیکوں، مشینری کے استعمال اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے تربیت فراہم کرنا ضروری ہے۔

زراعت کے ہر شعبے میں شرکت کے باوجود صرف تین فی صد پاکستانی خواتین کاشت کاروں کے پاس اپنی زرعی زمین ہے۔ زمین کی ملکیت میں حصہ نہ ہونے کے باعث ان کے پاس فیصلہ سازی کے مواقع بھی محدود ہوتے ہیں۔ خواتین کسانوں کو بااختیار بنانے کے لیے زمین کی ملکیت، بیج، کھاد، جدید زرعی آلات اور دیگر وسائل کے ساتھ ساتھ خواتین کاشت کاروں کی قرض تک رسائی بڑھنا ضروری ہے۔

منڈیوں اور نقل و حمل تک محدود رسائی خواتین کے لیے مناسب قیمتوں پر اپنی پیداوار فروخت کرنا مشکل بناتی ہے۔ حکومت اور نجی ادارے خواتین کو بلاسود یا آسان شرائط پر قرض، معیاری بیج، کھاد اور دیگر زرعی آلات و وسائل فراہم کریں تاکہ وہ اپنی پیداوار میں اضافہ کر سکیں۔ دیہی خواتین کے لیے مخصوص زرعی مارکیٹس قائم کی جائیں، جہاں وہ اپنی پیداوار کو بہتر قیمت پر فروخت کر سکیں۔ مال مویشیوں سے حاصل ہونے والی آمدن پر بھی کسان عورتوں کا حصہ ہونا چاہیے۔ خواتین کاشت کاروں کی منڈیوں تک رسائی کو آسان بناکر، مارکیٹنگ اور ویلیو ایڈیشن کی تربیت فراہم کر کے ان کی آمدن کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

مساوی اور جامع زرعی منظر نامے کے لیے بینکس زرعی سروسز مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کاشت کاروں کو بھی معلومات اور مشاورتی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ فیلڈ ڈویلپمنٹ آفیسر خواتین کسانوں سے مستقل رابطے میں رہتی ہیں اور انھیں معیاری و تصدیق شدہ بیج اور کھاد و ادویہ کے بارے مشورے دیتی ہیں، جس کا مقصد خواتین کاشت کاروں کی ان کی مکمل صلاحیت کے مطابق ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ لائیو اسٹاک مینجمنٹ اور ڈیری پروڈکٹس میں سرگرم خواتین کو صحت مند جانوروں اور مویشیوں کی معیاری خوراک کے حوالے سے مفید معلومات فراہم کر کے بااختیار جا رہا ہے۔

دیہی خواتین کا کردار زراعت میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے، کیوں کہ وہ نہ صرف فصلوں کی کاشت اور دیکھ بھال میں حصہ لیتی ہیں بلکہ کمیونیٹیز کی ترقی اور صنفی مساوات کے لیے بھی سرگرم عمل ہیں۔ اگر ان کے مسائل کو سمجھ کر حل کیا جائے اور انھیں تعلیم، مالی وسائل اور جدید زرعی ٹیکنالوجی تک رسائی دی جائے، تو وہ زراعت کے شعبے میں انقلاب لاسکتی ہیں۔ خواتین کسانوں کو ان کے حقوق دلانے اور معیشت میں فعال کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنے سے نہ صرف ان کی ذاتی زندگیوں میں بہتری آئے گی، بلکہ پاکستان کی زرعی معیشت بھی ترقی کی راہ پر تیزی سے گامزن ہوگی۔

ایسا ماحول جہاں خواتین کاشتکار خود مختار ہوں، وہ ایک جامع اور پائیدار زرعی مستقبل کی بنیاد رکھ سکتا ہے، جو ملک کی مجموعی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ حکومت اور نجی اداروں کو چاہیے کہ خواتین کاشت کاروں کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں، تاکہ نہ صرف ان کی زندگیوں میں نمایاں بہتری آئے بلکہ ایک جامع اور خوش حال زرعی مستقبل کو بھی فروغ ملے گا۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خواتین کاشت کاروں خواتین کسانوں کے ساتھ ساتھ خواتین کا فراہم کر کے مطابق کاروں کو کرنے کے کے لیے

پڑھیں:

دارالحکومت میں ’’پولیس اسٹیشن آن ویلز‘‘ اور ’’آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن‘‘ قائم

ویب ڈیسک : دارالحکومت میں پہلی بار”پولیس اسٹیشن آن ویلز” اور "آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن” متعارف کرائے گئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان کی تاریخ کا پہلا ’’پولیس اسٹیشن آن ویلز‘‘ باقاعدہ طور پر فعال کر دیا گیا ہے، یہ موبائل پولیس اسٹیشن پورے اسلام آباد کی حدود میں کام کرے گا اور اس کے پاس کسی بھی تھانے کی حدود میں ایف آئی آر درج کرنے کا مکمل اختیار ہوگا۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر پولیس خدمات فراہم کرنا ہے، خاص طور پر خواتین، بزرگ شہریوں اور دفاتر یا اداروں میں کام کرنے والی خواتین کو ترجیح دی گئی ہے۔

 دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری 

گزشتہ دو ماہ سے "پولیس اسٹیشن آن ویلز” کا ٹیسٹ رن جاری تھا، جس کے دوران 7000 سے زائد شہریوں کی شکایات سن کا ان کا ازالہ کیا گیا۔ جب کہ 22 جولائی کو ایک خاتون کی طرف سے اس موبائل پولیس اسٹیشن کے ذریعہ پہلی ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔

آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن

ملک بھر میں پلاٹس کی آن لائن تصدیق کا جدید نظام تیار

اسلام آباد میں خواتین کا تحفظ یقینی بنانےکے لیے "آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن” بھی فعال ہوچکا ہے، جہاں خواتین کے لیے ہیلپ لائن 1815 مختص کی گئی ہے۔

1815 ہیلپ لائن پر کال ٹیکر،کال ریسپانڈر اور تفتیشی افسران بھی خواتین پولیس اہلکار ہیں۔ اس ہیلپ لائن پر خواتین بلاجھجک کالز کر کے اپنے مسائل کا فوری حل کروا سکتی ہیں۔ یہ ہیلپ لائن 24 گھنٹے فعال ہے۔ اس آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن کے تحت خواتین ویڈیو کالز، چیٹ یا فون پر قانونی مدد حاصل کر سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ایف آئی آر بھی درج کروا سکتی ہیں۔ فرسٹ ریسپانڈر ٹیمیں صرف پانچ سے سات منٹ میں موقع پر پہنچ جائیں گی۔

کاہنہ :لڑائی کے دوران چھریوں کے وار، 2 بھائیوں سمیت 3 افراد زخمی

آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس نظام میں 15 پر موصول ہونے والی خواتین کی کالز خودکار طور پر پولیس اسٹیشن کی ہیلپ لائن پر منتقل ہوجاتی ہیں۔ اس سے فوری اور موثر پولیسنگ ممکن ہو سکے گی۔

متعلقہ مضامین

  • چترال میں 2 دنوں کے دوران خودکشی کے 4 واقعات، نوبیاہتا دلہا اور 3 خواتین جان سے گئے
  • بلوچستان میں غیرت کے نام پر سینکڑوں مرد اور خواتین کو قتل کیئے جانے کا انکشاف
  • بلوچستان میں غیرت کے نام پر سیکڑوں مرد و خواتین کو قتل کیے جانے کا انکشاف
  • دارالحکومت میں ’’پولیس اسٹیشن آن ویلز‘‘ اور ’’آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن‘‘ قائم
  • زرعی ٹیوب ویل کنکشنز کی شمسی توانائی پرمنتقلی کے فیز4 پرکام شروع کردیا گیا
  • وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کے وفد کی ملاقات، پاکستان کے زرعی و لائیوسٹاک شعبے میں جاری اشتراک عمل کا جائزہ لیا گیا
  • زرعی ترقیاتی بینک میں کرپشن، چوری اور خورد برد کے انکشافات
  • پی اے سی اجلاس؛ زرعی ترقیاتی بینک میں  کرپشن، چوری اور خورد برد کے انکشافات
  • غزہ: حاملہ خواتین اور نومولود بچوں کو تباہ کن حالات کا سامنا، یو این ادارہ
  • جعلی بیج زراعت اور کلائیمیٹ چینج