وزیر خارجہ اسحاق ڈار اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں دونوں مُلکوں کے چہار موسمی تذویراتی شراکت داری کے بارے میں اپنے عزم کا اعادہ کیا جو دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا بنیادی نقطہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سال 2024 نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے 20 غیر ملکی دورے
ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے 2.
https://twitter.com/ForeignOfficePk/status/1884152587747754280
چینی سفیر نے چینی وزیر خارجہ کی جانب سے اسحاق ڈار کو نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اعلیٰ سطحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی، 18 فروری کو متوقع مذکورہ اجلاس کی میزبانی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے چین کرے گا۔
مزید پڑھیں: مراکش کشتی حادثہ: اسحاق ڈار کی حکام کو متاثرین کی فوری اور مؤثر معاونت کی ہدایت
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دعوت نامہ قبول کرتے ہوئے پاکستان کے کثیر الجہتی عزم کا اعادہ کیا، اجلاس کا عنوان ’کثیرالقومیتی طرزِعمل، اصلاحات اور عالمی نظامِ حکومت میں بہتری‘ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار اقتصادی راہداری اقوام متحدہ پاکستان جیانگ زائیڈونگ چین چینی سفیرذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار اقتصادی راہداری اقوام متحدہ پاکستان جیانگ زائیڈونگ چین چینی سفیر خارجہ اسحاق ڈار
پڑھیں:
پاک بھارت کشیدگی، اقوام متحدہ کی فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل
اقوام متحدہ کے ترجمان نے دونوں ملکوں کو متنبہ کیا کہ موجودہ کشیدہ فضا میں کسی بھی قسم کی غیر ذمے دارانہ کارروائی خطے کے امن کو مزید نقصان پہنچا سکتی ہے، اقوام متحدہ کا مؤقف واضح ہے کہ پاکستان اور بھارت کو تمام مسائل پرامن بات چیت سے حل کرنے چاہئیں اور کسی بھی یکطرفہ قدم سے گریز کیا جانا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام واقعے کے بعد اقوام متحدہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ نیویارک میں بریفنگ کے دوران اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے بتایا کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، تاہم تاحال ان کا اسلام آباد یا نئی دہلی سے براہِ راست کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ اقوام متحدہ نے بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بھارت اور پاکستان کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے دونوں ملکوں کو متنبہ کیا کہ موجودہ کشیدہ فضا میں کسی بھی قسم کی غیر ذمے دارانہ کارروائی خطے کے امن کو مزید نقصان پہنچا سکتی ہے، اقوام متحدہ کا مؤقف واضح ہے کہ پاکستان اور بھارت کو تمام مسائل پرامن بات چیت سے حل کرنے چاہئیں اور کسی بھی یکطرفہ قدم سے گریز کیا جانا چاہیے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے میں 27 سیاح ہلاک ہوئے جس کا الزام بھارت نے پاکستان پر عائد کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا اور سفارتی سطح پر بھی اقدامات اٹھائے۔ بھارتی اقدامات کے جواب میں پاکستان نے بھی بھرپور جواب دیتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کے اعلان کو مسترد کردیا اور کہا اگر پاکستانی ملکیت کے پانی کا بہاؤ روکا گیا تو اسے جنگی اقدام سمجھا جائے گا۔