ڈیرہ اسماعیل خان ، عمائدین ریاست مخالف عناصر کے منفی پروپیگنڈا کا شکار نہ ہوں،ایف سی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
ڈیرہ اسماعیل خان ، عمائدین ریاست مخالف عناصر کے منفی پروپیگنڈا کا شکار نہ ہوں،ایف سی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز
ڈیرہ اسماعیل خان(محمد ریحان ) علاقہ زرمیلان میں ایف سی سائوتھ کے مقامی ونگ کمانڈر کی علاقے کے مقامی عمائدین سے ملاقات، مقامی عمائدین کی سیکیورٹی فورسز کو مکمل تعاون کی یقین دہانی ۔
تفصیلات کے مطابق علاقہ زرمیلان کے ایف سی ساوتھ کے مقامی ونگ کمانڈر نے علاقے کے مقامی عمائدین سے ملاقات کی تاکہ علاقے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ مقامی عمائدین کو مشورہ دیا گیا کہ وہ ریاست مخالف عناصر کے منفی پروپیگنڈا کا شکار نہ ہوں۔ مقامی عمائدین نے علاقے میں امن قائم رکھنے کیلئے فورسز کی کوششوں کو سراہا اور سیکیورٹی فورسز کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، پی ٹی آئی اور اے این پی رہنما کے قتل میں ملوث دہشتگرد مارا گیا
فائل فوٹوباجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) رہنما کے قتل میں ملوث دہشتگرد مارا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ باجوڑ میں کوثر کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشتگرد ضیاءالدین عرف ابراہیم ادریس مارا گیا، دہشتگرد ضیاءالدین متعدد ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگز میں ملوث تھا۔
دہشتگرد پی ٹی آئی رہنما ریحان زیب، اے این پی کےمولانا خان زیب، ڈپٹی کمشنر ناوگئی اور جے یو آئی کے ارکان کے قتل میں بھی شامل تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد نے متعدد پولیس اہلکاروں کو بھی قتل کیا، دہشت گرد ضیاء الدین طالبان کے کابل پر قبضے سے قبل افغان جیل میں قید تھا، طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد دہشتگرد ضیاء الدین کو رہا کر دیا گیا تھا۔
دہشت گرد ضیاء الدین 2023 میں افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوا تھا، دہشتگرد ضیاءالدین کی ہلاکت سے داعش خراسان کےنیٹ ورک کو بڑا دھچکا لگا۔