چین اور بھارت کا دو طرفہ براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
چین اور بھارت کا دو طرفہ براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چین کے نائب وزیر خارجہ سن وی ڈونگ اور بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مصری نے بیجنگ میں نائب وزرائے خارجہ اور خارجہ سیکرٹریوں کی سطح پر ایک ڈائیلاگ کا انعقاد کیا، جس میں چین اور بھارت کے رہنماؤں کے درمیان کازان سمٹ میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کو فروغ دینے اور چین بھارت تعلقات کی بہتری اور فروغ کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
منگل کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ فریقین نے چائنیز مین لینڈ اور بھارت کے درمیان براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے، دونوں ممالک کے مجاز حکام کے روابط کی حمایت کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان اہلکاروں کے تبادلے اور صحافیوں کے تبادلے کو آسان بنانے کے لئے اقدامات پر اتفاق کیا۔
اس دوران فریقین نےچند اہم امور پر اتفاق کیا۔بھارت شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) میں چین کی صدارت کی مکمل حمایت کرنے کے لئے تیار ہے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے فریم ورک کے تحت چین کی میزبانی میں مختلف سرگرمیوں میں فعال طور پر حصہ لے گا۔ فریقین نے باہمی اور کثیر الجہتی پلیٹ فارمز کو ہر سطح پر مثبت بات چیت کرنے، اسٹریٹجک مواصلات کو مضبوط بنانے اور سیاسی باہمی اعتماد کو بڑھانے کے لئے استعمال کرنے پر اتفاق کیا۔
فریقین نے 2025 میں چین اور بھارت کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ مشترکہ طور پر منانے اور میڈیا اور تھنک ٹینک کے تبادلے، ٹریک ٹو ڈائیلاگ اور عوام کے درمیان دیگر تبادلوں پر اتفاق کیا۔ دونوں فریقوں نے 2025 میں شی زانگ، چین میں ماؤنٹ سیکریڈ ماؤنٹین کی مقدس جھیل میں ہندوستانی زائرین کی زیارت کے عمل کو دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا اور جلد از جلد متعلقہ انتظامات پر بات چیت کریں گے.
چین نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں فریقوں کو چین اور بھارت اور دونوں عوام کے بنیادی مفادات کے لئے ، چین بھارت تعلقات کو تزویراتی اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھنا اور سنبھالنا چاہئے، کھلے اور تعمیری رویے کے ساتھ بات چیت، تبادلوں اور عملی تعاون کو فعال طور پر فروغ دینا چاہئے، رائے عامہ کی مثبت رہنمائی کرنی چاہئے، اعتماد میں اضافہ کرنا چاہئے اور غلط فہمیوں کو دور کرنا چاہئے، اختلافات کو مناسب طریقے سے سنبھالنا چاہئے، اور مضبوط اور مستحکم راستے پر چین-بھارت تعلقات کی ترقی کو فروغ دینا چاہئے۔ فریقین نے باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی کھلا اور گہرا تبادلہ خیال کیا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چین اور بھارت
پڑھیں:
قومی سلامتی کمیٹی اجلاس؛شملہ معاہدہ سمیت تمام دو طرفہ معاہدے معطل کرنے کا فیصلہ ،بھارتی دفاعی مشیروں کو فوری پاکستان چھوڑنے کا حکم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا،قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی اقدامات یکطرفہ ،غیرمنصفانہ اور غیرقانونی قراردے دیئے اوربھارتی دفاعی مشیروں کو ناپسندیدہ قرار دے کر فوری پاکستان چھوڑنے کا حکم دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت پہلگام واقعہ پر بھارتی اقدامات پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے شرکت کی، اجلاس میں پہلگام واقعہ کے بعد پیدا صورتحال کا جائزہ لیاگیا، کمیٹی نے سیاحوں کی ہلاکت پر افسوس کااظہار کیا،قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی اقدامات یکطرفہ ،غیرمنصفانہ اور غیرقانونی قراردے دیئے،اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پہلگام حملے کو پاکستان سے جوڑنابے بنیاد اور غیرمنطقی ہے،سندھ طاس معاہدہ کی یکطرفہ معطلی جنگی اقدام تصور کیا جائے گا، انڈس واٹر ٹریٹی کی یکطرفہ معطلی کو جنگی اقدام تصور کیا جائے گا۔
چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے ہر قسم کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور غیر ضروری شٹ ڈاؤن سے منع کردیا
اجلاس میں بھارتی اقدامات میں اہم فیصلے کئے گئے،اجلاس میں بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کی تعداد30تک محدود کرنے کا فیصلہ کیاگیا اوربھارتی دفاعی مشیروں کو ناپسندیدہ قرار دے کر فوری پاکستان چھوڑنے کا حکم دیدیا۔
قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں پاکستان نے واہگہ بارڈر فوری طور پر بند کرنے اورشملہ معاہدہ سمیت تمام دو طرفہ معاہدے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پاکستان کی جانب سے بھارت کیلئے فضائی حدود پر بھی پابندی لگا دی گئی۔
مزید :