ڈی آئی خان، ایل پی جی باؤزر دھماکے کی ویڈیو سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
ڈیرہ غازی خان میں انڈس ہائی وے کے ریسٹ ایریا میں کھڑے ایل پی جی باؤزر دھماکے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
آگ نے دیگر 2 باؤزرز، آئل ٹینکر اور ایک پیٹرول پمپ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ریسکیو کی کارروائی کے دوران 3 فائر فائٹرز جھلس کر زخمی ہوگئے، آگ پر قابو پالیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کےمطابق واقعہ میں 1 شخص جاں بحق اور تین فائرفائٹر جھلس کر معمولی زخمی ہوئےجبکہ آگ پر 6 گھنٹوں بعد قابو پایا گیا۔
ڈی جی خان کی تحصیل کوٹ چھٹہ میں انڈس ہائی وے پر ریسٹ ایریا میں 3 ایل پی جی باؤزر کھڑے تھے، ایک باؤزر میں اچانک آگ لگی اور دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے بعد قریب موجود دیگر 2 گیس باؤزر اور ایک آئل ٹینکر کو بھی آگ نےاپنی لپیٹ لے لیا۔
ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا جبکہ مظفرگڑھ سے بھی ریسکیو ٹیمیں طلب کی گئیں۔
آگ لگنے پر قریبی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، ریسٹ ایریا کے ہوٹل اور پیٹرول پمپ کو آگ سے جزوی نقصان پہنچا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: باو زر
پڑھیں:
مظفرگڑھ میں سیلاب سے اموات کی تعداد 9 ہو گئی
دریائے چناب کےحالیہ سیلاب میں ضلع مظفرگڑھ میں اب تک 9 ہلاکتوں کی تصدیق ریسکیو ٹیم کی جانب سے کی گئی ہے۔
مظفرگڑھ کی سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ تحصیل علی پور میں فوج، نیوی اور ریسکیو کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔
مظفرگڑھ میں دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے جس سے سیکڑوں دیہات زیر آب آگئے۔
ریسکیو حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر میں 28 اگست سے 14 ستمبر تک 9 افراد سیلابی ریلے میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے، جن کی لاشیں پانی سے نکال کر ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔
دوسری جانب ریلیف آپریشن میں شامل سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل علی پور میں تاحال کئی افراد لاپتہ ہیں اور سیلابی پانی کے اترنے کے بعد اموات کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔