کراچی: لڑکی کی نازیبا تصاویر منگیتر کو بھیجنے کا جرم ثابث، ملزم کو 6 سال قید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
لڑکی کی نازیبا تصاویر اُس کے منگیتر کو بھیجنے پر ملزم انس کو 6 سال قید کی سزا سنادی گئی۔
کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے لڑکی کی نازیبا تصاویر اُس کے منگیتر کو بھیجنے کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے سزا سنائی۔
کراچی میں ایک لڑکی کی وجہ سے دو دوست، دشمن بن گئے، شارع فیصل پر ایک دوسرے کی گاڑیوں پر فائرنگ کردی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے 6 سال قید کے ساتھ 90 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
متاثرہ لڑکی کا موقف تھا کہ ملزم انس سے 4 سال تعلقات رہے، تعلقات کے دوران مطالبے پر نازیبا تصویریں سینڈ کی تھیں، گھر والوں نے میرا رشتہ کہیں اور کیا تو ملزم نے تصاویر منگیتر کو بھیج دیں۔
پراسکیویشن کے مطابق ایف آئی اے نے شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ستمبر 2021 میں کورنگی سے گرفتار کیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی؛ غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، 14ہزار امریکی ڈالر برآمد
کراچی:ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم مجتبیٰ حیدر کو چھاپہ مار کارروائی میں شاہراہِ پاکستان کراچی سے گرفتار کیا گیا، کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی اور موبائل فون برآمد ہوئے۔
ملزم سے 14 ہزار امریکی ڈالر اور 2 عدد موبائل فون برآمد ہوئے جبکہ موبائل فونز سے غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت سے متعلق ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔
ملزم نے تفتیش کے دوران غیر قانونی غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔
ترجمان کے مطابق ملزم مع شواہد مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔