جماعت اسلامی خواتین رہنماؤں کی عقیلہ اظہر سے شوہر کے انتقال پر تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر)بانی رکن و سابق صدر حریم ادب اور معروف افسانہ نگار عقیلہ اظہر کے شوہر ڈاکٹر سیداظہر علی کے انتقال پر انچارج صفحہ خواتین جسارت سنڈے
میگزین غزالہ عزیز ، ادبی کمیٹی جماعت اسلامی کراچی کی نگراں عشرت زاہد، نائبین فرح نعیم اور شہلا خضر نے ان کی رہائش گاہ جاکر اظہار تعزیت کیا اور دعا کی کہ اللہ مرحوم کے درجات کو بلند فرمائے اور جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں خاتون کو بھائی اور شوہر نے غیرت کے نام پر قتل کردیا
کورنگی عوامی کالونی میں خاتون کو اس کے شوہر اور حقیقی بھائی نے غیرت کے نام پر تیز دھار آلے کے وار سے قتل کردیا، پولیس نے دونوں کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عوامی کالونی تھانے کےعلاقے کورنگی عوامی کالونی نمبر 2 میں واقع گھر میں خاتون کو گردن اور جسم کے مختلف حصوں پر تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کرلیا۔
مقتولہ خاتون کی شناخت 40 سالہ زینت زوجہ غلام قمبر لغاری کے نام سے کی گئی، مقتولہ خاتون کی دو شادیاں تھیں اور مقتولہ کے پہلے شوہر سے تین بچے ہیں۔
ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے بتایا کہ مقتولہ خاتون کو اس کے شوہر اور حقیقی بھائی نے غیرت کے نام پر تیز دھار آلے کے پے در پے وار کرکے قتل کیا ہے، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے قتل میں ملوث اس کے شوہرغلام قمبر لغاری اور حقیقی بھائی مٹھا خان جمالی کو گرفتارکرلیا۔
ایس ایچ او عوامی کالونی خالد میمن نے بتایا کہ پولیس کو واقعے کی اطلاع مدد گار 15 پر کسی شہری کی جانب سے دی گئی تھی، گھر سے آلہ قتل تاحال نہیں ملا ہے، گرفتار ملزمان نے قتل کرنے کے بعد آلہ قتل جھاڑیوں میں پھینک دیا تھا جسے تلاش کیا جا رہا ہے، خاتون کی لاش قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔