سربراہ لاپتہ افراد کمیشن جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
سربراہ لاپتہ افراد کمیشن جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر انتقال کر گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے حال ہی میں لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ مقرر کیے گئے جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر انتقال کر گئے۔
سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کی نمازِ جنازہ آج لاہور میں بعد نمازِ عصر ادا کی جائے گی۔
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں لاپتہ افراد کے کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا تھا کہ حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جگہ جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کو نیا کمیشن سربراہ مقرر کیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فقیر محمد کھوکھر لاپتہ افراد
پڑھیں:
لیاری: غفلت پر ایس بی سی اے سربراہ معطل، جاں بحق افراد کےلواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان
ویب ڈیسک :سندھ حکومت نے کراچی کے علاقےلیاری بغدادی میں عمارت گرنے کے افسوسناک سانحے پر فوری اقدام اٹھاتے ہوئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سربراہ کو معطل کر دیا، جبکہ جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان بھی کر دیا .
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وزیر بلدیات سعید غنی اور وزیر داخلہ ضیاء لنجار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لیاری بلڈنگ سانحہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ
شرجیل میمن نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی جی ایس بی سی اے کو معطل کرتے ہوئے وزیر داخلہ کو فوری طور پر ایف آئی آر درج کرکے ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے کمشنر کراچی کو کمیٹی میں شامل کرکے 2 دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے جس کی سفارشات پر بے رحم آپریشن کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ مخدوش عمارتیں خالی کروانے کے بعد لوگوں کو بے یار و مددگار نہیں چھوڑیں گے ، جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔
ریلوے ہیڈکوارٹر: افسران کے تقرر و تبادلے
اس موقع پر سعید غنی نے کہا کہ خستہ حال 51 عمارتوں کو گرانے کا کام جلد شروع کیا جائے گا، آئندہ 24 گھنٹوں میں دیگر مخدوش عمارتوں کی رپورٹ آ جائے گی۔