سندھ کی ترقی اور عوامی خوشحالی پیپلزپارٹی کی اولین ترجیح ہے،عبدالجبار
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک و سابق ایم پی اے عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ سندھ کی ترقی اور عوام کی خوشحالی پیپلز پارٹی قیادت کی اولین ترجیح ہے، سندھ بھر میں جس تیزی سے ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے، اس کے بعد عام آدمی کو اس کے ثمرات مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے سیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی کی صورتحال میں ملک میں ترقیاتی کاموں اور سرمایہ کاری کو بری طرح متاثر کیا ہے، اب سندھ میں محدود وسائل کے باوجود پیپلز پارٹی کی حکومت شہری اور دیہی علاقوں میں یکساں ترقیاتی کام کروا رہی ہے جس کا مقصد سندھ کے عوام کو خوشحالی اور بہتری کی طرف گامزن کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی کے ہاتھوں پس رہے ہیں، مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کیا ہو اہے لیکن پیپلز پارٹی کی قیادت بینظیر سپورٹ پروگرام کے ذریعے غریب و مستحق افراد کو مالی وسائل فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ معاشرے پر بوجھ بننے کے بجائے اپنی کفالت کر سکیں، اس سے قبل بھی صوبائی حکومت نے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے ذریعے انہیں مختلف ہنر سکھائے جس کی بدولت وہ اب ملک و بیرون ممالک میں باعزت روزگار سے وابستہ ہیں، پیپلز پارٹی جس کا نعرہ روٹی، کپڑا اور مکان ہے، وہ سندھ سمیت ملک کے عوام کو کسی طورپر تنہا نہیں چھوڑے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی
پڑھیں:
پیپلز پارٹی سندھ میں 16 سال سے ہے، اپنی کارکردگی پر دھیان دے: عظمیٰ بخاری
عظمیٰ بخاری---فائل فوٹووزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے پیپلز پارٹی سندھ میں 16 سال سے اقتدار میں ہے، اپنی کارکردگی پر دھیان دے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو سندھ کے کسانوں کی فکر کیوں نہیں ہوتی؟ اگر پیپلز پارٹی غلط بیانی سے کام لے گی تو جواب دینا پڑے گا، مذاکرات دھمکیوں کے ذریعے نہیں ہوتے۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ کو سندھ کے کسانوں سے زیادہ پنجاب کے کسانوں کی فکر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک کوئی نہر بننا شروع نہیں ہوئی، کیا تقاریر سے مسائل کا حل ہوگا؟
صوبائی وزیر نے کہا کہ پہلے 16 ماہ دھمکیاں سنی تھیں اب بھی سن ہی رہے ہیں، اس منصوبے میں سیلاب کا پانی استعمال ہوگا، سندھ ہمیں ڈکٹیشن تو نہیں دے سکتا کہ ہم سیلاب کے پانی سے کیا کریں گے۔