پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
لاہور: پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ یہ درخواست لاہور پریس کلب کے ممبر جعفر بن یار نے اپنے وکیل کے ذریعے دائر کی، جس میں الیکشن کمیشن، پی ٹی اے اور دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔
جعفر بن یار نے عدالت میں کہا کہ گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی نے پیکا ترمیمی بل منظور کیا، جسے اسمبلی نے اپنے معمول کے قواعد معطل کر کے تیز تر طریقے سے پاس کیا۔ اس ترمیم کے تحت جعلی معلومات پھیلانے پر تین سال قید اور جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے موقف اپنایا کہ ماضی میں پیکا ایک "خاموش ہتھیار” کے طور پر استعمال ہوتا رہا ہے، اور اس ترمیم سے ملک میں آزادی کی باقی ماندہ فضاء بھی ختم ہو جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بل کی منظوری متعلقہ صحافتی تنظیموں اور سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بغیر کی گئی ہے۔
جعفر بن یار نے یہ بھی کہا کہ پیکا ترمیمی ایکٹ آئین میں دی گئی آزادی اظہار کی خلاف ورزی ہے اور یہ آئین کے خلاف ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ اس ترمیمی ایکٹ کو غیر آئینی قرار دے کر کالعدم کر دیا جائے، اور اس کے تحت ہونے والی کارروائیاں درخواست کے فیصلے تک روک دی جائیں۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: ترمیمی ایکٹ پیکا ترمیمی
پڑھیں:
لاہوربورڈ ، انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان،کامیابی کا تناسب 60.86 فیصد رہا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 پارٹ ٹو کے رزلٹ کا اعلان کر دیا گیا۔(جاری ہے)
چیئرمین ٹاسک فورس کمیٹی برائے بورڈز مزمل محمود اور ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجویشن بورڈز نعمان جمیل نے نتائج کا اعلان کیا۔ ترجمان لاہور بورڈ کےمطابق انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2025 پارٹ ٹو میں کامیابی کا تناسب 60.86 فیصد رہا، 1 لاکھ 80 ہزار 329 امیدواران نے شرکت کی جن میں سے1لاکھ 9 ہزار 714 کامیاب قرار پائے ہیں ۔