اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جنوری 2025) 190 ملین پاونڈز ریفرنس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر اعتراضات عائد کر دیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر کے 190 ملین پاونڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلیں واپس کر دیں،رجسٹرار آفس نے کچھ صفحات پر دستخط نہ ہونے کا بھی اعتراض عائد کیا ہے۔

رجسٹرار آفس نے اعتراض دور کر کے اپیلیں دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔رجسٹرارآفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ کیس کسی دوسری عدالت میں زیر سماعت نہیں، سرٹیفکیٹ لگایا جائے۔ اعتراض میں کہا گیا کہ اپیلوں کیساتھ سرٹیفکیٹ منسلک نہیں۔ اعتراض دور کرنے کے بعد اپیلیں دوبارہ دائر ہوں گی۔احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 190ملین پاﺅنڈ ریفرنس میں 14سال جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو معاونت پر7سال قید کی سزا سنائی تھی جس پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے سزا کیخلاف اپیلیںعدالت میں دائر کی تھیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے ایڈووکیٹ خالد یوسف چوہدری کے توسط سے 190ملین پاﺅنڈ عدالت عالیہ میں اپیلیں دائر کیں۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ احتساب عدالت کا 17 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بری کیا جائے۔

عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ این سی اے حکام کو شامل تفتیش بھی نہیں کیا گیا تھا۔ استغاثہ مکمل شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی ہے، عدالت سزا کو کالعدم قرار دی جائے ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھاکہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا گیا تھا۔ نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی تھی۔ نیشنل کرائم ایجنسی سے معاہدے کا متن حاصل نہ کرنا تفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ کو واضح کرتا تھا۔

قبل ازیں 17جنوری کو 190ملین پاﺅنڈ کیس میں احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو14سال اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7سال کی قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔ جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان پر 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا ۔ جج نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ اگر عمران خان جرمانے کی ادائیگی نہیں کرتے تو انہیں مزید 6 ماہ قید کی سزا ہو گی جبکہ بشریٰ بی بی اگر جرمانہ ادا نہیں کرتیں تو انہیں مزید 3 ماہ جیل میں گزارنا پڑیں گی۔

عدالت نے القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کو حکومتی تحویل میں لینے کا حکم بھی دیاتھا ۔عدالتی فیصلے کے مطابق القادر یونیورسٹی سرکاری کنٹرول میں دے دی گئی تھی جب کہ القادر ٹرسٹ بھی سرکاری کنٹرول میں دے دیا گیا تھا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق القادر یونیورسٹی کو بحق سرکار ضبط کر لیا گیا تھا ۔فیصلہ سنانے کے بعد جج ناصر جاوید رانا عدالت سے روانہ ہو گئے تھے۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بانی پی ٹی آئی عمران خان عمران خان اور 190ملین پاﺅنڈ اور بشری گیا تھا

پڑھیں:

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے منظور

— فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس انعام امین منہاس نے کیس جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کی۔

جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ میں نے آرڈر کردیا ہے، آفس کیس سماعت کے لیے مقرر کر دے گا۔

واضح رہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنیکا حکم
  • توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کےلئے مقرر کرنیکا حکم
  • توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے منظور
  • عمران، بشریٰ بی بی کی بریت بارے جلد سماعت کیلئے دائر درخواستوں پر کل سماعت ہوگی
  • عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کا کیس، ملزمان پر فرد جرم عائد
  • عمران خان کی نااہلی پر احتجاج؛ پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد
  • عمران خان کی نااہلی پر احتجاج؛ پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد
  • 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے  پالیسی طلب کر لی
  • عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر ایک اور توہین عدالت کی درخواست دائر
  • بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے فیملی اور وکلا کی ملاقات کا دن،فیصل ملک، فیصل چودھری اور عثمان ریاض گل کو اجازت مل گئی