حکومت کی جانب سےپنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
وفاقی حکومت نے چھوٹے بچوں کیلئے فیملی پنشن کو 21سال کی عمر تک محدود کردیا جس کے تحت آئندہ فیملی پنشن کے اہل چھوٹے بچوں کو21سال کی عمر تک پنشن ملے گی۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق فیملی پنشن کے اہل چھوٹے بچوں کو21سال کی عمر تک پنشن ملے گی،10ستمبر2024کو جاری آفس میمورنڈم کا اطلاق اسی تاریخ سے ہوگا، میمورنڈم معمول کی فیملی پنشن کے اہل قرار پانے والے پنشنرز پرلاگو ہوگا۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ چھوٹے بچوں کو23اکتوبر2023کو جاری کردہ آفس میمورنڈم میں وضع کردہ اہلیت کے معیار اورترجیحی معیار کے مطابق معمول کی فیملی پنشن ملے گی، اگر چھوٹا بچہ اسی عرصےمیں بالغ ہوجائے گا تو وہ فیملی پنشن کے اہل نہیں رہے گا تاہم اگر فیملی پنشن لینے والی بیوی فوت ہوجاتی ہے تو اس صورت میں دوسرا فیملی ممبر فیملی پنشن کا اہل ہوگا۔
بیوی کی وفات کے بعد فیملی پنشن کے اہل قرار پانے والا دوسرا اہل فیملی ممبر دس سال تک یا دس سال کی باقی ماندہ مدت تک پنشن لے سکے گا بیوی کی وفات یا فیملی پنشن کی نااہلیت کے بعد فیملی پنشن کا دورانیہ دس سال ہوگا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
راولپنڈی میں شادی شدہ خاتون کا قتل، فیملی سمیت 8 افراد گرفتار
راولپنڈی کے علاقے پیرو دھائی میں شادی شدہ خاتون کے قتل کا انکشاف ہوا ہے، علاقہ مجسٹریٹ قمر عباس نے خاتون کی قبر کشائی کا حکم دے دیا۔
عدالت کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق لڑکی کو قتل کیا گیا اس لیے لاش کا پوسٹ مارٹم کرنا ہے، مجسٹریٹ نے خاتون کے ورثاء کو بھی 26 جولائی کے لیے نوٹس جاری کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عدالت کے حکم پر مقتولہ کی قبر کشائی کل کی جائے گی، خاتون کے قتل کے الزام میں 8 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ہونے والوں میں خاتون کی فیملی کے افراد بھی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر نے لڑکی کے گھر سے چلے جانے کا مقدمہ 21 جولائی کو درج کروایا تھا۔