الحرمین الشریفین اتھارٹی کی طواف کعبہ کے دوران زائرین کے لیے ہدایات
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
دوران طواف مقام ابراہیم یا خانہ کعبہ کی دیواروں اور غلاف کو چھونا سنت سے ثابت نہیں،بیان
……..
سعودی عرب کے ادارہ برائے امور الحرمین الشریفین نے کہا ہے کہ طواف کعبہ کے لئے جائز عمل حجر اسود اور رکن یمانی کی جانب ہاتھ بلند کرکے تکبیر کہنا یا اگر ممکن ہو تو حجر اسود کو چھونا یا بوسہ دینا ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق الحرمین الشریفین اتھارٹی نے بعض زائرین کی جانب سے خانہ کعبہ میں کئے جانے والے غلط امور کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں ان امور سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ زائرین کی آگاہی کے لئے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ دوران طواف مقام ابراہیم یا خانہ کعبہ کی دیواروں اور غلاف کو چھونا سنت سے ثابت نہیں۔
اس سے قبل امور الحرمین اتھارٹی نے عمرہ زائرین سے درخواست کی تھی کہ وہ طواف کعبہ کے دوران آداب کا خیال رکھیں، آواز بلند نہ کریں اور بلا وجہ اژدہام کا باعث نہ بنیں۔ زائرین حرم کو چاہیے کہ وہ اس عظیم مقام کی حرمت کے تقاضوں کا خیال کریں اور کوئی بھی ایسا عمل نہ کریں جو یہاں کے احترام و تقدس کے خلاف ہو۔
حجر اسود کو بوسہ دینے کے بارے میں ادارے کا کہنا تھا عمرہ زائرین کوشش کریں کہ وہ ایسے وقت میں حجر اسود کو بوسہ دیں جب خانہ کعبہ میں بھیڑ نہ ہو،طواف مکمل کرنے کے بعد بلا وجہ مطاف میں نہ ٹھہریں اور وہاں موجود اہلکاروں کی ہدایات پرعمل کریں۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
جھوٹ کا چائے خانہ زیادہ دیر تک نہیں چلا کرتا، عرفان صدیقی کا مودی کو جواب
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مودی کو اب یہ حقیقت بھی مان لینی چاہیے کہ جھوٹ کا چائے خانہ زیادہ دیر تک نہیں چلا کرتا۔ 'ایکس' پر بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مودی کو معلوم ہو جانا چاہیے کہ پاکستان کے معرکہ حق نے سارا منظر نامہ بدل کے رکھ دیا ہے اور بھارت کا چہرہ پوری طرح بے نقاب ہو چکا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئیر راہنما نے لوک سبھا میں بھارتی وزیراعظم کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مودی کی دو گھنٹے طویل تقریر نئی الجھنیں اور سوالات کو جنم دے رہی ہے۔