سعودی عرب کا مدینہ میں ‘پیغمبر کے نقش قدم پر’ منصوبے کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
MADINAH:
سعودی عرب کے مدینہ ریجن کے امیر سلمان بن سلطان نے نئے منصوبے ‘پیغمبرکے نقش قدم پر" کا افتتاح کردیا، جس کا مقصد ہجرت کے وقت حضرت محمدﷺ نے جن مقامات سے سفر کیا تھا ان کو نمایاں کرنا ہے۔
سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق مدینہ ریجن کے امیر سلمان بن سلطان نے ‘پیغمبر کے نقش قدم’ منصوبے کا افتتاح پیر کو کیا اور یہ تقریب احد کی پہاڑی کے قریب منعقد ہوئی اور اس میں مکہ ریجن کے نائب امیر سعود بن مشعل سمیت دیگر علما اور عہدیداروں نے شرکت کی۔
مدینہ ریجن کے امیر سلمان بن سلطان نے خطاب میں سعودی عرب کی جانب سے حرمین شریفین کے تحفظ اور ترقی کے عزم کو اجاگر کیا اور زائرین کی خدمت کے لیے حکومت کی کوششوں کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا۔
سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کا مقصد یہاں آنے والے زائرین اور سیرتِ نبویﷺ کے درمیان تعلق مضبوط کرنا، ان کے روحانی سفر کو مزید بامعنی بنانا اور ان کے ذاتی تجربے کو بہتر بنانا ہے۔
سلمان بن سلطان نے اس منصوبے کو اسلامی تاریخی مقامات کے تحفظ کے لیے قیادت کے عزم کا مظہر قرار دے دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے زائرین کو نبی کریمﷺ کے نقش قدم پر چلنے کا موقع ملے گا اور ان نشانیوں کو دیکھنے کا موقع ملے گا جو پیغمبر اسلامﷺ کی عظیم ہجرت سے جڑی ہوئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پیغمبر کے نقش قدم پر منصوبہ مکہ اور مدینہ کے درمیان 470 کلومیٹر طویل راستے میں موجود 41 تاریخی مقامات کی بحالی پر مبنی ہے، جس میں 5 انٹرایکٹو اسٹیشن ہیں جو ہجرت کے اہم واقعات بیان کرتے ہیں۔
مزید بتایا گیا کہ ایک مخصوص ‘ہجرت میوزیم’ بھی بنایا گیا ہے جو اس اسلامی تاریخ کے اہم باب کے بارے میں آگاہی فراہم کرے گا۔
سلمان بن سلطان نے کہا کہ ‘پیغمبرکے نقش قدم پر’ منصوبہ بڑے پیمانے پر اسلامی ورثے کی بحالی اور فعال کرنے کی وسیع تر حکومتی کوششوں کا حصہ ہے، یہ اقدامات سعودی عرب کے مذہبی اور ثقافتی ورثے کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں، تاکہ زائرین کو ایک منفرد تجربہ فراہم کیا جا سکے جو روحانی تسکین کو سرزمین پاک کی مضبوط روایات سے جوڑتا ہے۔
اس موقع پر جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے نے تصدیق کی کہ پیغمبر کے نقش قدم پر’ کا باضابطہ آغاز نومبر میں ہوگا اور یہ 6 ماہ تک جاری رہے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پیغمبر کے نقش قدم کے نقش قدم پر ریجن کے
پڑھیں:
’’ہم آپ کے ہیں کون‘‘ کا سیکوئل؛ فلم میکر کا سلمان خان اور مادھوری کے حوالے سے اہم انکشاف
نوے کی دہائی کی مشہور بھارتی فلم ’’ہم آپ کے ہیں کون‘‘ کا سیکوئل بننے کی خبریں گردش میں ہیں۔ لیکن کیا اس بلاک بسٹر فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے سلمان خان اور مادھوری ڈکشٹ کو کاسٹ کیا جائے گا؟
فلم میکر سورج برجاتیہ نے انکشاف کیا ہے کہ اگر وہ اپنی کلاسک فلم ’’ہم آپ کے ہیں کون‘‘ کا سیکوئل بناتے ہیں تو اس میں اپنے قریبی دوست سلمان خان اور مادھوری ڈکشٹ کو کاسٹ نہیں کریں گے بلکہ نئے اداکاروں کو لیا جائے گا۔
برجاتیہ نے ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس فلم میں نئی کاسٹ ہوگی‘‘۔ فلم ساز نے اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں ہمیشہ سے یہ مانتا ہوں کہ اچھا اسکرپٹ کسی بھی ستارے سے بڑا ہوتا ہے‘‘۔
اگرچہ برجاتیہ اور سلمان خان کے درمیان گہری دوستی ہے اور دونوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ساتھ کیا تھا لیکن فلم میکر کا کہنا ہے کہ وہ صرف اسی صورت میں ان ستاروں کے ساتھ کام کریں گے جب کردار ان کےلیے موزوں ہوں۔ برجاتیہ نے کہا کہ ’’لوگ ایک خاص عمر کے بعد ستاروں سے زیادہ اچھی فلم پر بھروسہ کرتے ہیں‘‘۔
برجاتیہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ سلمان خان کے ساتھ ایک نئی فلم پر کام کر رہے ہیں، لیکن اس میں وقت لگے گا کیونکہ انہیں ایسا اسکرپٹ چاہیے جو اداکار کی موجودہ عمر کےلیے موزوں ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’سلمان ہمیشہ فلم کو ستاروں سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ اگر میں کسی اور کے ساتھ فلم بنانا چاہوں تو وہ سپورٹ کریں گے‘‘۔
سورج برجاتیہ اپنی فلموں ’میں نے پیار کیا‘، ’ہم آپ کے ہیں کون‘ اور ’پریم رتن دھن پائیو‘ کےلیے مشہور ہیں۔