جماعت اسلامی کا شکارپورمیں رہنمائوں پر مقدمات کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ میں بدامنی وڈاکوراج کے خلاف اور امن کی بحالی کے الیے ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاج اوردھرنا دیکر ان کا مطالبہ کرنے پرشکارپور پولیس نے جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری امداداللہ بجارانی ، امیرضلع عبدالسمیع بھٹی سمیت 150افراد پرکیس داخل کردیا۔ جماعت اسلامی سندھ کے ترجمان نے مقدمہ داخل کرنے کی سخت
مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکوئوں کی سہولت کارپولیس عوام کو امن دینے کے بجائے امن بحالی کے لیے پرامن احتجاج کرنے والے شہریوں پرمقدمات انتظامی نااہلی اورحکومتی بوکھلاہٹ ہے۔اس سے زیادہ شرمناک بات کیا ہوسکتی ہے کہ ایک طرف سانگھڑ میں 3 افراد کے قتل کے خلاف اوراپنے پیاروں کی ایف آئی آر داخل کرنے کے لیے متاثرین 4دن سے دھرنا دیے بیٹھے ہیں تو دوسری جانب امن کا مطالبہ کرنے والے شہریوں پرمقدمات داخل کرکے ہراساں کیا جارہاہے۔سندھ پولیس کو سسٹم اوران کو چلانے والوں کی غلام ،ان کے بنگلوں کی چوکیداری کے بجائے عوام کے جان ومال کی حفاظت کرنی چاہیے۔من گھڑت و جھوٹے مقدمات سے جماعت اسلامی کو ڈرایا دھمکایا نہیں جاسکتا ۔جماعت اسلامی ڈاکوراج بدامنی کے خاتمے اورسندھ میں قیام امن کے الیے پرامن وآئینی جدوجہد جاری رکھے گی۔بحالی امن ایکشن کمیٹی کے تحت 16فروری کو شکارپورانڈس ہائی وے اورببرلوبائی پاس پردھرنا دیاجائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی
پڑھیں:
فلسطین کی صورتحال پرمسلم ممالک اسرائیل کو سپورٹ کر رہے ہیں(حافظ نعیم )
مسئلہ فلسطین قبلہ اول کی آزادی کی جنگ ، ابراہم معاہدے کی طرف جانے کی کوششوں کی مزاحمت کریں گے
کشمیر پر امریکی صدرٹرمپ کی ثالثی کی کیا ضرورت ہے،ملی یکجہتی کونسل اجلاس اور قومی مشاورت سے خطاب
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین کی صورتحال پر اپنی خاموشی سے مسلم ممالک دراصل اسرائیل کو سپورٹ کر رہے ہیں، ابراہم معاہدے کی طرف جانے کی کوششوں کی مزاحمت کریں گے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی موجودگی میں کشمیر پر ٹرمپ کی ثالثی کی کیا ضرورت ہے، توہین رسالت کا قانون ختم کر نے اور مجرموں کو بچانے کی سازشوں کے خلاف بھر پور آواز بلند کی جانی چاہیے، حکومت بتائے اس نے ملک سے سود کے خاتمے کے لیے کیا اقدامات کیے۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام مجلس قائدین اجلاس اور ”قومی مشاورت ” سے خطاب میں کیا۔