کشمیریوں کی نسل کشی میں ملوث بھارت کو جمہوری ملک کہلانے کا کوئی حق نہیں
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
سیمینار کے مقررین کا کہنا تھا ک بھارت نے کشمیری عوام کی خواہشات کے برخلاف ریاست جموں و کشمیر کے بڑے حصہ پر غاصبانہ قبضہ کر کے دو کروڑ کے قریب کشمیریوں کے بنیادی حق حق خوداردیت کو سلب کر رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں منعقدہ ایک سیمینار کے مقررین نے کہا ہے کہ بھارت ریاست جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصہ پر ناجائز اور غیر قانونی تسلط قائم کر کے کالے قوانین کی آڑ میں مظلوم کشمیریوں کی نسل کشی میں ملوث ہے اور اسے جمہوری ملک کہلانے کا حق حاصل نہیں ہے۔ ”بھارت کی نام نہاد جمہوریت:مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں” کے عنوان سے سیمینار کا اہتمام جموں و کشمیر لبریشن سیل لا افیئر ونگ اور اسلام اباد بار ایسوسی ایشن کے باہمی تعاون سے شہداء ہال جوڈیشل کمپلیکس میں منعقد کیا گیا تھا۔ سیمینار کے مقرریں میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینیر غلام محمد صفی، اسلام آباد بار کے صدر نعیم گجر ایڈووکیٹ، کشمیر انسٹی ٹیوٹ اف انٹرنیشنل ریلیشن کے چیئرمین الطاف حسین وانی، قائداعظم یونیورسٹی سکول اف لا کے پروفیسر فہد امین، کشمیر پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈایریکٹر ڈاکٹر سجاد لطیف، جمون و کشمیر لبریشن سیل لا افیئر ونگ کے انچارج سردار ساجد محمود، ملک حذیفہ ایڈوکیٹ اور سیکریڑی بار عبدالحلیم بوٹو شامل تھے۔
مقرین نے کہا کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منا تے ہیں۔ غلام محمد صفی اور نعیم علی گجر نے کہا کے بھارت نے کشمیری عوام کی خواہشات کے برخلاف ریاست جموں و کشمیر کے بڑے حصہ پر غاصبانہ قبضہ کر کے دو کروڑ کے قریب کشمیریوں کے بنیادی حق حق خوداردیت کو سلب کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجی نہتے کشمیریوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے قتل عام، جبری گرفتاریوں، پیلٹ گنز کے ذریعے انہیں عمر بھر کیلئے بینائی سے محروم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد مقبوضہ علاقے کی مسلم اکثریتی شناخت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
دیگر مقررین نے کہا کہ بھارت کا یہ دعویٰ کہ کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر وہ عمل درآمد کا پابند نہیں درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں بھارت نے کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے کا وعدہ کیا تھا۔ سیمینار میں اسلام آباد بار کے عہدیداران اور سینئر وکلا کی بڑی تعداد کے علاوہ کشمیر سنٹر راولپنڈی کے ڈائریکٹر راجہ خان افسر خان، ایڈووکیٹ نثار شاہ، ایڈووکیٹ دلاور خان، ایڈووکیٹ وصی طاہر، ایڈووکیٹ کامران یوسف زئی اور راجہ راشد رضا نے بھی شرکت کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر کے
پڑھیں:
امریکا میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے سکھوں اور کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ
امریکا کے شہر ہیوسٹن میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے سکھوں اور کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
احتجاجی مظاہرے کی کال سکھ تنظیموں اور فرینڈز اف کشمیر نے دی تھی، جس کا انعقاد انیس سو چوراسی میں سکھوں کے قتل عام کی برسی کے موقع پر کیا گیا۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں خالصتان، آزاد کشمیر ، پاکستان اور امریکا کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔
اس موقع پر خالصتان کےقیام اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے گئے، احتجاجی مظاہرے سے فرینڈز آف کشمیر یہ چیئر پرسن غزالہ حبیب ، سکھ رہنما ڈاکٹر ہردم سنگھ آزاد ، سکھ ویندر سنگھ ، گورمیل سنگھ ، دیان سنگھ ودیگر نے خطاب کیا۔
مقررین کا کہنا تھا مودی سرکار نے سکھوں اور کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے، بھارتی حکومت کی ریاستی دہشت گردی دنیا بھر میں پھیل گئی ہے۔
پاکستان اور کینیڈا میں سکھوں کے قتل میں بھارتی حکومت ملوث ہے جس کے ثبوت موجود ہیں امریکہ میں بھی قتل کرنے کی منصوبہ بندی سامنے آچکی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے بھارت دہشت گرد ملک ہے اور دوسرے ملکوں میں شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہا ہے۔
عالمی برادری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے۔
احتجاجی مظاہرے کے اختتام پر فرینڈز اف کشمیر کی چیئر پرسن غزالہ حبیب نے ڈاکٹر ہردم سنگھ آزاد کو بابا گرو نانک کی پانچ سو پچپن ویں جنم دن پر جاری یادگاری سکہ بھی پیش کیا۔