مغربی کنارے میں صیہونی فوج کا کریک ڈاؤن، مزید 33 فلسطینی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
گرفتار کیے جانے والوں میں نابلس کے ایک قیدی نوجوان کی ماں بھی شامل ہے۔قابض فوج نےنابلس میں شہریوں گھروں پر دھاوا بول کر تلاشی لی اور ان میں سے کچھ کو تباہ کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ قابض صیہونی فوج نے آج جمعرات کو علی الصبح مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی اور جنوبی شہروں، دیہاتوں اور پناہ گزین کیمپوں میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 33 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار کیے جانے والوں میں نابلس کے ایک قیدی نوجوان کی ماں بھی شامل ہے۔قابض فوج نےنابلس میں شہریوں گھروں پر دھاوا بول کر تلاشی لی اور ان میں سے کچھ کو تباہ کر دیا۔ قابض فوج نے دلال جابر کو گرفتار کر لیا۔ وہ قیدی محمد حلبی کی والدہ ہیں۔ انہیں شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس شہر کے جنوب مشرق میں روزیب گاؤں میں اپنے گھر پر دھاوا بول کر گرفتار کیا گیا۔ مقامی ذرائع نے تصدیق کی کہ قابض فوج نے مغربی کنارے کے شمالی علاقے طولکرم کے شمال میں واقع قصبے قفین پر فوجی جارحیت کے دوران 5 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ قفین میں گرفتار ہونے والوں میں عبداللہ اسامہ کتانہ، عمرو یوسف کتانہ، مروان عادل صباح، سعید بیقاوی حمود الفضل طامہ شامل ہیں۔ آج علی الصبح قابض فوج نے قفین میں ایک گھر کو گھیرے میں لے کر اسے "انرگا” کے گولوں سے نشانہ بنایا۔ اس کے بعد علاقے میں قابض فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے نوجوان محمد جہاد عشو کو شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین کے جنوب میں الفندقومیہ قصبے میں اس کے گھر پر چھاپہ مارنے اور تلاشی لینے کے بعد گرفتار کیا۔ فلسطینی سکیورٹی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے نوجوان محمد سالم عبد الدائم کو طولکرم کے مشرق میں واقع قصبے عنباتا میں ان کے گھر سے گرفتار کیا اور محمود نبیل عدوان کو شہر کے جنوب میں فرعون گاؤں سے حراست میں لیا گیا۔ آج جمعرات کی صبح قابض فوج نے جنین شہر کے جنوب میں واقع گاؤں بیر الباشا پر چھاپہ مارا اور نوجوان ایہاب غوادرہ کے گھر کو گھیرے میں لے لیا اور اندر سے دو دیگر نوجوانوں کو بھی گرفتار کر لیا۔ تاہم ان کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی۔ قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوب میں بیت لحم گورنری میں بڑے پیمانے پر گرفتاری مہم شروع کی۔ اس نے شہر کے مشرق میں واقع قصبے العبیدیہ اور گورنری کے جنوب مشرق میں واقع دہیشی پناہ گزین کیمپ کے 20 شہریوں کو گرفتار کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مغربی کنارے کے گرفتار کر لیا قابض فوج نے کے جنوب میں گرفتار کیا کو گرفتار میں واقع شہر کے
پڑھیں:
اسرائیل کا متنازع اقدام: پارلیمنٹ میں مغربی کنارے پر قبضے کی قرارداد منظور
یروشلم: اسرائیل نے ایک اور متنازع قدم اٹھاتے ہوئے پارلیمنٹ میں مغربی کنارے پر باقاعدہ قبضے کی قرارداد منظور کرلی، جس پر اسلامی ممالک کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ میں پیش کی گئی اس قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالے گئے، جس کا مقصد مغربی کنارے کے بڑے حصے کو اسرائیلی ریاست کا حصہ قرار دینا ہے۔
سعودی عرب، ترکیے، قطر، مصر، اردن، انڈونیشیا، متحدہ عرب امارات، فلسطین، نائجیریا، بحرین، عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم (OIC) سمیت متعدد اسلامی ممالک نے اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کی قابض حکومت کے یہ اشتعال انگیز اقدامات مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام اور دو ریاستی حل کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔
اسلامی ممالک کا مطالبہ ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کو بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی سے روکے اور فلسطینی عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔