آزاد کشمیر میں پاک آرمی کے زیر اہتمام قائداعظم فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
کوٹلی:
آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں پاک آرمی کے زیر اہتمام قائداعظم فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز ہوگیا جس میں تمام اضلاع کی ٹیمیں بھرپور حصہ لے رہی ہیں۔
افتتاحی تقریب میں پاک آرمی کے افسران، سول سو سائٹی، تاجر برادری، اسکول کے بچوں اور مختلف طبقہ فکر کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران ٹرافی کی رہنمائی کی گئی اور پرندوں کو آزاد کیا گیا، جو حاضرین کے لیے دلچسپ اور متاثر کن لمحہ تھا۔
مقامی کھلاڑیوں اور عوام نے پاک آرمی کے اس اقدام کو سراہا کیونکہ یہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔
یہ ٹورنامنٹ علاقے میں کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
ٹورنامنٹ 5 فروری تک جاری رہے گا جس دوران ہر ضلع کی ٹیم اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ پاک آرمی کی یہ کاوش کھیلوں کے فروغ کے لیے ایک مثبت قدم ہے اور اس نے علاقے میں ایک نئی روایت قائم کی ہے۔
ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں نے پاک فوج اور انتظامیہ کا ٹورنامنٹ کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی اس طرح کے ایونٹس کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاک آرمی کے
پڑھیں:
ایشیا کپ: پاکستانی ٹیم کی پریس کانفرنس منسوخ، ٹورنامنٹ سے دستبرداری پر غور
کراچی:دبئی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی آج شام ساڑھے سات بجے ہونے والی پریس کانفرنس اچانک منسوخ کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کی جانب سے رات 9 بجے شیڈول پریکٹس سیشن بھی ملتوی کیے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایشیا کپ کا اہم میچ کل کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو عہدے سے ہٹانے سے انکار کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے اپنے فیصلے سے پی سی بی کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے تاہم پی سی بی نے فی الحال اسکی تصدیق نہیں کی۔
اس پیشرفت کے بعد پی سی بی حکومت سے مشاورت کرے گا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کرے گا۔ امکان ہے کہ اگلے چند گھنٹوں میں پی سی بی اپنا باضابطہ مؤقف پیش کرے گا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اگر پاکستان کا مطالبہ نہ مانا گیا تو قومی ٹیم ایشیا کپ سے دستبرداری کا فیصلہ کر سکتی ہے۔