کانگو میں پھنسے پاکستانیوں کو روانڈا میں داخلے کی اجازت مل گئی، دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
دفترخارجہ نے کہا ہے کہ کانگو میں تنازعات میں حالیہ اضافے کے بعد گوما شہر میں 150 کے قریب پاکستانی پھنسے ہوئے تھے، جنہیں روانڈا میں داخلے کی اجازت مل گئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ کیگالی میں پاکستان کے ہائی کمشنر، سفیر نعیم اللہ خان کی کاوشوں سے روانڈا کے حکام نے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو روانڈا میں داخلے کی اجازت دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں کانگو میں کشتی الٹنے سے 38 افراد ہلاک، 100 سے زیادہ لاپتا
انہوں نے کہاکہ اب تک 75 کے قریب پاکستانی روانڈا منتقل ہوچکے ہیں۔ اور پاکستانی ہائی کمیشن کیگالی نے متاثرہ پاکستانیوں کے لیے رہائش اور کھانے کا انتظام کیا ہے۔
ترجمان نے کہاکہ ہائی کمیشن پاکستانی کمیونٹی سے بھی رابطہ کررہا ہے تاکہ مشکل میں کسی دوسرے شہری کی شناخت اور ان تک پہنچ سکے۔
انہوں نے کہاکہ آنے والے دنوں میں مزید پاکستانیوں کے روانڈا جانے کا امکان ہے، ہائی کمیشن کا عملہ ہر اس فرد سے رابطے میں ہے جس نے مدد کی درخواست کی ہے۔
ترجمان نے کہاکہ ہائی کمیشن سرحدی شہر بکاؤو میں پاکستانیوں تک بھی پہنچ رہا ہے، کسی بھی متاثرہ پاکستانی کو اگر مدد کی ضرورت ہو، تو وہ رابطہ کرسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں کانگو: جیل توڑنے کی کوشش کے دوران 129 قیدی ہلاک
واضح رہے کہ جمہوریہ کانگو میں باغیوں کے قبضے کے باعث لوگ محصور ہوگئے ہیں جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پھنسے پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ تنازعات دفتر خارجہ روانڈا منتقلی کانگو وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پھنسے پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ تنازعات دفتر خارجہ روانڈا منتقلی کانگو وی نیوز دفتر خارجہ ہائی کمیشن کانگو میں نے کہاکہ
پڑھیں:
لیبیا کشتی حادثہ، مزید 2میتیں پاراچنار پہنچا دی گئیں
---فائل فوٹولیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزید دو افراد کی میتیں پاراچنار پہنچادی گئی ہیں۔
ایک جاں بحق نوجوان حسن کے والد کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا علاقے میں بدامنی سے تنگ آکر گھر سے نکلا تھا، طویل انتظار کے بعد بیٹے کی لاش ملی۔
لیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی کو ہولناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 16 پاکستانیوں میں سے7 کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق 5 فروری کو پیش آنے والے اس لیبیا کشتی حادثے میں کُل 18 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے، جن میں پاراچنار کے 15 افراد بھی شامل تھے۔
دفتر خارجہ نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والوں میں سے 6 پاکستانی اب بھی لاپتہ ہیں۔