پی ٹی آئی کی مذاکرات ٹرین گئی، وزیراعظم کی پیشکش کا فائدہ اٹھانا چاہیے، عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی مذاکرات والی ٹرین تو چھوٹ چکی، اب اسے وزیراعظم کی تازہ پیشکش کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔
اپنے بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ تحریک انصاف نے یکطرفہ طور پر مذاکراتی عمل سے الگ ہو کر غیر جمہوری اور غیر سیاسی سوچ کا اظہار کیا ہے اور اپنے مطالبات سے متعلق ایک اچھا موقع بھی ضائع کیا۔
انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ اور دھرنے انہيں کسی منزل تک نہ پہلے لے کر گئے نہ اب لے کر جائيں گے، ہر مسئلے کا حل سنجیدہ مذاکرات ہی ہیں، یکطرفہ طور پر مذاکراتی عمل سے نکل کر پی ٹی آئی نے غیر سیاسی اور غیر جمہوری سوچ کا مظاہرہ کیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وفاقی حکومت کا پانچ سال بعد خوشحال خان خٹک ایکسپریس ٹرین سروس کو بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے پانچ سال بعد خوشحال خان خٹک ایکسپریس ٹرین سروس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی حکومت نے پانچ سال سے معطل خوشحال خان خٹک ایکسپریس ریل گاڑی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کل خوشحال ایکسپریس کو پشاور سے کراچی کے لیے روانہ کریں گے ، 5 سال قبل کورونا وبا کے باعث خوشحال خان خٹک ریل گاڑی بند کردی تھی۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ہدایات پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاور انعام اللہ نے پشاور کینٹ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا اور انہوں نے خوشحال ایکسپریس کی بحالی مسافروں کے لیے دستیاب سہولیات و انتظامات کا جائزہ لیا۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کل پشاور سے خوشحال ایکسپریس کو کراچی کے لیے روانہ کریں گے۔