آئی پی پیز معاہدے، بجلی قیمتیں کم نہ کرنے کے خلاف جماعت اسلامی 13 مقامات پر احتجاج کرے گی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
احتجاجی مظاہرے شاہراہ فیصل اسٹار گیٹ، کالا پل، کورنگی ڈی سی آفس، داؤد چورنگی، نورانی کباب ہاؤس شاہراہ قائدین، مین سپر ہائے وے، پاور ہاؤس چورنگی، ڈالمین شاپنگ مال حیدری، اورنگی ٹاؤن پانچ نمبر چورنگی، بنارس چوک، واٹر پمپ چورنگی شاہراہ پاکستان، قاضی چوک (9 نمبر) بلدیہ ٹاؤن اور جوہر موڑ پر کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حاظ نعیم الرحمن کی اپیل پر آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی کے باعث ہونے والی 1100 ارب روپے کی بچت کا فائدہ عوام کو منتقل اور بجلی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کے خلاف جمعہ 31 جنوری کو ملک گیر احتجاج اور دھرنو ں کے سلسلے میں کراچی میں بھی 13 مقامات پر بیک وقت احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، جن میں کے الیکٹرک کی مختلف آئی بی سیز اور اہم شاہرائیں و چورنگیاں شامل ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان شام 4:30 بجے کے الیکٹرک آئی بی سی نزد شاہین کمپلیکس پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کریں گے۔ احتجاجی مظاہرے شاہراہ فیصل اسٹار گیٹ، کالا پل، کورنگی ڈی سی آفس، داؤد چورنگی، نورانی کباب ہاؤس شاہراہ قائدین، مین سپر ہائے وے، پاور ہاؤس چورنگی، ڈالمین شاپنگ مال حیدری، اورنگی ٹاؤن پانچ نمبر چورنگی، بنارس چوک، واٹر پمپ چورنگی شاہراہ پاکستان، قاضی چوک (9 نمبر) بلدیہ ٹاؤن اور جوہر موڑ پر کیے جائیں گے جن سے ضلعی امراء و دیگر ذمہ داران خطاب کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: احتجاجی مظاہرے
پڑھیں:
پی ڈی ایم اے پنجاب کا شدید بارشوں کا الرٹ، اربن فلڈنگ کا خدشہ
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبہ میں موسلادھار بارشوں، گرج چمک اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی۔پی ڈی ایم اے کے مطابق 24 سے 27 جولائی تک لاہور سمیت جنوبی اور وسطی پنجاب کے مختلف اضلاع میں شدید بارش اور آندھی کا امکان ہے جبکہ لاہور، گوجرانوالہ اور دیگر شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق بہاولپور، ملتان، سیالکوٹ، فیصل آباد اور رحیم یار خان میں بھی شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک اور گجرات میں 24 سے26جولائی کے دوران وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہواؤں اور آسمانی بجلی کے باعث کمزور ڈھانچوں، سولر پینلز اور بجلی کے کھمبوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے، اس لیے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ادارے نے سیاحوں اور مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، جبکہ کسانوں کو فصلوں اور مویشیوں کے تحفظ کے لیے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے، پیشگی انتظامات مکمل کرنے، ڈرینوں کی صفائی، بھاری مشینری کی دستیابی اور مؤثر ایمرجنسی رسپانس یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔