حیران ہوں اشنا شاہ کی اداکاری کو کیا ہوگیا، سعدیہ امام
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)سینیئر اداکارہ و میزبان سعدیہ امام نے اشنا شاہ کی اداکاری پر اظہار مایوس کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مجھے اس کی اداکاری سمجھ نہیں آرہی۔سعدیہ امام ’24 نیوز‘ کے ایک شو ’کیا ڈراما ہے‘ میں بطور نقاد نظر آرہی ہیں،جہاں وہ مختلف ڈراموں کے کانٹینٹ، اداکاری اور ہدایت کاری وغیرہ پر تبصرہ کرتی دکھائی دیتی ہیں۔حال ہی میں انہوں نے ’اے عشق جنوں‘ ڈرامے میں اشنا شاہ کی اداکاری پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔اداکارہ اس ڈرامے میں پہلی مرتبہ شہریار منور ’راحم‘ کے ساتھ ’ایمن‘ کے مرکزی کردار میں نظر آرہی ہیں۔
تاہم، سعدیہ امام کا اُن پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے ڈرامے میں ان کی اداکاری سمجھ نہیں آرہی، وہ اچھی خاصی اداکارہ تھیں، اب کیا ہوگیا۔انہوں نے اداکارہ کے ماضی کے ایک ڈرامے کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ اس نے جویریہ عباسی کے ساتھ ایک ڈرامے میں کام کیا تھا، جس میں مجھے اس کی اداکاری بےحد پسند آئی تھی، تو وہی اداکاری ’ایمن‘ کے کردار میں کیوں نہیں نظر آرہی؟ان کا کہنا تھا کہ وہ(اشنا شاہ) قابل اداکارہ تھیں، وہ ان کی صلاحیتوں سے بے حد متاثر ہوئی تھی تو اب وہ اداکارہ کہاں گئی؟ڈرامے پر مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر ڈراما اچھا ہے، کچھ سینز بھی معقول ہیں، تاہم وہ اداکاری سے مطمئن نظر نہیں آئیں۔
خیال رہے کہ مذکورہ ڈرامے میں جرم، ہراسانی، مفلسی اور مجبوری جیسے سماجی پہلووں کو موضوع بنایا گیا ہے۔ڈرامے میں تین (ہیرو، ہیروئن اور ولن)مرکزی کردار ہیں، جب کہ کہانی ’ایمن‘ اور ’راحم‘ کے گرد گھومتی ہے۔اشنا شاہ کا کردار حالات کے بے رحم تھپیڑوں کی شکار لڑکی کا ہے۔تاہم، والد کی معذوری اور بھائی کی بیماری کے باوجود وہ مشکل حالات سے ہار نہیں مانتی اور مجبوری میں نوکری کرنے گھر سے باہر نکلتی ہیں۔دوسری جانب ناظرین اشنا شاہ اور شہریار منور کی آن اسکرین کیمسٹری کو پسند تو کر رہے ہیں، تاہم سوشل میڈیا صارفین اشنا شاہ کی اداکاری سے خاصے متاثر نظر نہیں آرہے۔ایک صارف نے لکھا کہ اشنا اب اداکاری بھول چکی ہیں، تو کسی کا کہنا ہے کہ اتنے اہم موضوع پر بننے والے ڈرامے میں کسی منجھی ہوئی اداکارہ کو کاسٹ کیا جانا چاہیے تھا۔جب کہ ایک صارف نے لکھا کہ میرے خیال میں اشنا شاہ کے ساتھ کوئی مسئلہ ہوا ہے،اسی لیے وہ بہتر پرفارم نہیں کر پا رہی ہیں۔
واشنگٹن فضائی حادثہ: طیارے اور ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 67 افراد ہلاک
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اشنا شاہ کی اداکاری سعدیہ امام کرتے ہوئے نہیں ا
پڑھیں:
پانچ نومبر کو عام تعطیل کا اعلان! وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ننکانہ صاحب کی ضلعی انتظامیہ نے بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے موقع پر 5 نومبر 2025، بروز جمعہ ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب تسلیم اختر راؤ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ چھٹی بابا گورونانک دیو جی کے جنم دن کی مناسبت سے دی گئی ہے۔
بابا گورونانک کی سالگرہ کی تقریبات 5 نومبر سے 15 نومبر تک جاری رہیں گی۔ اس دوران پاکستان سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتری شرکت کریں گے، جن کے لیے ویزے جاری کیے جا چکے ہیں تاکہ وہ مذہبی تقریبات میں شریک ہو سکیں۔
بابا گورونانک دیو جی، سکھ مذہب کے بانی اور پہلے گرو، 15 اپریل 1469 کو ضلع ننکانہ صاحب (موجودہ پاکستان) میں ایک ہندو خاندان میں پیدا ہوئے۔ ان کی تعلیمات انسانیت، برابری، محنت اور ایک خدا پر یقین کے اصولوں پر مبنی ہیں، جو آج بھی دنیا بھر کے کروڑوں سکھوں کی رہنمائی کر رہی ہیں۔
بابا گورونانک 22 ستمبر 1539 کو کارتارپور میں وفات پا گئے۔ ہر سال ان کے جنم دن کے موقع پر دنیا بھر میں “گورو نانک جینتی” عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جاتی ہے، جو اس سال 15 نومبر کو منائی جائے گی۔ ان کی تعلیمات آج بھی امن، برداشت اور بھائی چارے کی علامت سمجھی جاتی ہیں۔