محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ شمالی علاقوں اور پہاڑی مقامات پر شدید سردی کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں بھی سردی کی شدت برقرار رہے گی۔ پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقے خشک موسم کی لپیٹ میں رہیں گے۔ تاہم، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: موسمیاتی بحران: 2025 گلیشیئرز کے تحفظ کا سال قرار

پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند چھانے کا امکان ہے، جس کے باعث موٹر ویز اور قومی شاہراہوں پر حد نگاہ متاثر ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے مسافروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ لاہور میں درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔ کراچی میں موسم خشک رہے گا اور درجہ حرارت 12 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ میں شدید سردی برقرار رہے گی اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرنے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں:گلگت: خشک موسم کے باعث اسپتالوں میں مریضوں کا ہجوم، چائلڈ وارڈز پر شدید دباؤ

ماہرین موسمیات نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موسمی حالات کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کریں، گرم کپڑوں کا استعمال بڑھائیں اور خاص طور پر بچوں اور بزرگوں کا زیادہ خیال رکھیں۔ دھند کے دوران ڈرائیونگ میں احتیاط برتنے اور گاڑیوں میں فوگ لائٹس استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

برفباری سرد خشک محمکہ موسمیات.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: محمکہ موسمیات کا امکان ہے علاقوں میں

پڑھیں:

سندھ اور پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان

ملک کے میدانی علاقوں میں ان دنوں موسم شدید گرم ہے۔محکمہ موسمیات نے موسم کا احوال بتاتے ہوئے کہا ہےکہ سندھ اور پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آج موسم شدید گرم رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنےکا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔اس کے علاوہ گزشتہ روز جیکب آباد میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ادھرلاڑکانہ، لسبیلہ، مٹھی، دادو، میر پور خاص 43 ، کراچی 41، لاہور 38، پشاور، اسلام آباد35، مظفر آباد33، کوئٹہ 25 اور گلگت میں 22 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • سورج بھی آگ برسانے لگا، گرمی کی شدید لہر آنے کا امکان۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
  • پنجاب میں شدید گرمی کی لہر؛  درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا امکان
  • 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات کی رپورٹ جاری
  • خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر اور کچھ علاقوں میں بارش کا امکان
  • سندھ اور پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان
  • کراچی میں ہیٹ ویو کی صورتحال ختم، آئندہ 3روز موسم کیسا رہے گا؟
  • خیبرپختونخوا میں شدید گرمی کی لہر اور کچھ علاقوں میں بارش کا امکان
  • ملک کے میدانی علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان
  • کراچی میں آج پارہ 40 تک جانے کا امکان
  • سندھ اور جنوبی پنجاب میں آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان