حکومت رواداری اور باہمی احترام کے ماحول کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا عالمی ہفتہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے موقع پر پیغام
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت رواداری اور باہمی احترام کے ماحول کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے،انتہا پسندی اور تفرقہ انگیز بیان بازی ہمارے سماجی نظام کے لئے خطرہ ہیں،مذہبی سکالرز، کمیونٹی رہنما اور شہری معاشرے میں بھائی چارے کو مضبوط بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
عالمی ہفتہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر بین المذاہب ہم آہنگی کا ہفتہ منا رہے ہیں، یہ ہفتہ پوری دنیا میں مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان مکالمے، ہم آہنگی اور تعاون کو اجاگر کرنے کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا تصور بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح نے تمام مذاہب کے لئے ایک محفوظ ملک کے طور پر دیا تھا اور ہمارا ملک ہر شہری کے عقیدے اور وقار کے تحفظ اور مساوات کے فروغ کے آئینی حق پر قائم ہے،انصاف، رحم اور تمام مخلوق کا احترام ہمارے دین اسلام کی لازوال تعلیمات ہیں اور ہمارا دین اس حوالے سے مثالی طرز عمل اپنانے کی ترغیب دیتا ہے۔(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہا کہ ہم شمولیت اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے والی پالیسیوں کے ذریعے ان اقدار کی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں، نفرت کے بیج بونے والوں کو ہم بات چیت، خوف کی فضاء پھیلانے والوں کو ہم حوصلے اور تقسیم کرنے والوں کو ہم اکٹھے ہو کر جواب دیتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت معاشرے کے ہر فرد کی شمولیت، رواداری اور باہمی احترام کے ماحول کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے، مذہبی رواداری کے اصولوں پر مبنی بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی اور مذہبی برداشت کی حکمت عملی پر عملدرآمد جاری ہے جو نفرت انگیز گفتگو کو روکنے کے ساتھ ساتھ ہر مندر و گرجا گھر اور عبادت گاہ کی حفاظت میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ابھی بھی اس حوالے سے چیلنجز موجود ہیں، انتہا پسندی اور تفرقہ انگیز بیان بازی ہمارے سماجی نظام کے لئے خطرہ ہیں،ایک ایسے وقت میں جب دنیا کو عدم برداشت اور تقسیم کے بڑھتے ہوئے چیلنجز کا سامنا ہے، امن اور اتحاد کے لئے اپنے اجتماعی عزم کا اعادہ کرنا ضروری ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اس موقع پر وہ مذہبی سکالرز، کمیونٹی رہنماؤں اور شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ معاشرے میں بھائی چارے کے رشتے کو مضبوط بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔دعا ہے کہ یہ ہفتہ ہم سب کواپنی زندگی میں باہمی برداشت و تعاون کی اقدار کو اپنانے کی ترغیب دے جو تمام شہریوں کے پرامن اور خوشحال مستقبل کو یقینی بنائے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بین المذاہب ہم آہنگی وزیراعظم نے کہا کہ کو فروغ دینے کے لئے
پڑھیں:
ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں؛ وزیراعظم
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع مستونگ میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائی کی ستائش کی۔ انہوں نے فتنتہ الہندوستان کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی بھی کی۔
وزیراعظم نے کامیاب آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے میجر زیاد سلیم اول اور سپاہی ناظم حسین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شہباز شریف نے شہداء کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
شہباز شریف نے کہا کہ میجر زیاد شہید اور سپاہی ناظم شہید اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے رہے۔ پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں لازوال ہیں، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔